آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

فرحت کیانی

لائبریرین
سو نمبر کے لئے کیا کچھ اور چاہیے اور اگر خوشخطی کے دو نمبر بھی چاہیے ہوں تو کیا کرنا ہوگا؟؟؟؟
بھائی سو نمبر کے لئے تو کھانے کی فہرست میں اضافے کی ابھی بہت گنجائش ہے :)۔ خوشخطی کے دو نمبر اس طرح حاصل کئے جا سکتے ہیں کہ کھانے کی گارنشنگ اچھی کی جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اداسی والے دھاگے میں کھانے پینے کی بات ہو تو اداسی کی کیا مجال جو یہاں ٹھہر جائے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
بھائی سو نمبر کے لئے تو کھانے کی فہرست میں اضافے کی ابھی بہت گنجائش ہے :)۔ خوشخطی کے دو نمبر اس طرح حاصل کئے جا سکتے ہیں کہ کھانے کی گارنشنگ اچھی کی جائے۔
اگر ہلکی سی فہرست دستیاب ہوجائے تو آئندہ ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سعی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر ہلکی سی فہرست دستیاب ہوجائے تو آئندہ ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سعی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ناعمہ کی لسٹ دیکھیں ناں بھائی۔ اس میں اگر آپ مزید آٹھ دس چیزیں شامل کر لیں تو گزارا ہو ہی جائے گا۔
 
مغزل

محفلین
صنف نازک تو روتی ہوئی اچھی لگتی ہے لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
صنف آہن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔اور رونا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔نامناسب :cry2:
خالہ جانی آداب و سلامِ مسنون ۔۔۔
صنفِ کرخت و آہن یعنی مردِ سنگ سراپا۔۔۔ کا رونا کس حد پر جا کرہوتا ہے ۔۔ یہ الگ قضیہ ہے ۔۔ :angel:
( آپ کی بہو رانی ( غ۔ن۔غ )بھی ہمیں ڈانٹ ڈانٹ کر منع کرتی ہے رونے سے ۔۔ :blushing: )
 
مہ جبین

وعلیکم السلام محمود۔۔۔!
میرا خیال ہے کہ بالکل ٹھیک منع کرتی ہے ، صنف آہن کا مطلب ہی مضبوط اعصاب کا مالک ہونا ہے
کبھی کبھی جب کوئی غم ، دکھ یا درد حد سے سوا ہو جائے تو اور بات ہے، ایسے میں رونے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے لیکن بات بات پر رونا تو مردوں کو زیبا نہیں ہے نا۔۔۔۔۔ بس اتنی عرض کرنا چاہی تھی ، اور صنف آہن نے میری اس عرض کو سمجھا ہی نہیں۔۔۔۔:(
 
بہت اداسی میں بالکل خاموش ہوجانا اور اگر یہ ا داسی حد سے سوا ہوجائے تو آنکھیں برسنا لازم ٹھہرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسیے اب یہ سمجھ آگیا ہے آپ کے رونے سے اپنوں کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے آنسوؤں میں کمی کی کوشش ہوتی ہے

پر اک مخصوس عادت بالکل خاموشی سے ٹیرس یا چھت پر جاکر بیٹھ جانا ہے اور اگر سخت سردی ہو تو ننگے پیر گھنٹوں واک کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
وعلیکم السلام محمود۔۔۔!
میرا خیال ہے کہ بالکل ٹھیک منع کرتی ہے ، صنف آہن کا مطلب ہی مضبوط اعصاب کا مالک ہونا ہے
کبھی کبھی جب کوئی غم ، دکھ یا درد حد سے سوا ہو جائے تو اور بات ہے، ایسے میں رونے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے لیکن بات بات پر رونا تو مردوں کو زیبا نہیں ہے نا۔۔۔۔ ۔
بس اتنی عرض کرنا چاہی تھی ، اور صنف آہن نے میری اس عرض کو سمجھا ہی نہیں۔۔۔۔ :(
متفق خالہ جان ۔۔ سو فیصد متفق۔۔۔
دیگر جو آپ نے کہا اس پر سیر حاصل گفتگو کی جاسکتی ہے ۔۔ میں کوشش کروں گا اپنی دانست میں اپنا مدّعا بیان کرسکوں ۔ ۔۔۔ :notworthy::angel:
( ویسے آپ نے منع کرنے کا تو کہہ دیا خالہ جان ۔۔ پر غزل ( غ۔ن۔غ ) مجھے ڈانٹتی ہے اس پر کوئی تلقین شلقین کردیں ناں :biggrin: )
 
ویسے تو ڈانٹنا اچھی بات نہیں۔۔۔۔۔لیکن اگر کوئی ہمارا خیال کرکے ہمیں ڈانٹے تو یہ اسکی محبت کا ایک اظہار ہی ہوگا نا ۔۔۔۔۔تو یہ ڈانٹ تو نصیب والوں کو ملتی ہے لہٰذا اسکی قدر کرو
اللہ تم لوگوں کو نظر بد سے بچائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
بہت اداسی میں بالکل خاموش ہوجانا اور اگر یہ ا داسی حد سے سوا ہوجائے تو آنکھیں برسنا لازم ٹھہرتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ وسیے اب یہ سمجھ آگیا ہے آپ کے رونے سے اپنوں کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے آنسوؤں میں کمی کی کوشش ہوتی ہے

پر اک مخصوس عادت بالکل خاموشی سے ٹیرس یا چھت پر جاکر بیٹھ جانا ہے اور اگر سخت سردی ہو تو ننگے پیر گھنٹوں واک کرنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
افففف۔۔۔۔۔ امید۔۔۔۔ سخت سردی میں ننگے پیر گھنٹوں چھت پر واک؟؟؟؟؟؟؟:disappointed::mad:
 
غ۔ن۔غ

محفلین
اداسی کے عالم میں دل ، دماغ اور ہونٹوں پہ جیسے تالا لگ جاتا ہے
غنودگی سی طاری ہوجاتی ہے پورے وجود پہ ۔۔
اور میں ایسے خاموش ہوجاتی ہوں جیسے کبھی بولنا سیکھا ہی نہ تھا ،جیسے اب کبھی بول ہی نہ پاؤں گی۔۔۔۔
 
افففف۔۔۔۔ ۔ امید۔۔۔۔ سخت سردی میں ننگے پیر گھنٹوں چھت پر واک؟؟؟؟؟؟؟:disappointed::mad:
جی ۔۔اور اس کے بعد طبعیت پر اس کے اثرات اور ڈھیر ساری ڈانٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسیے بہت مزہ آتا ہے کبھی کرکے دیکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
جی ۔۔اور اس کے بعد طبعیت پر اس کے اثرات اور ڈھیر ساری ڈانٹ۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ وسیے بہت مزہ آتا ہے کبھی کرکے دیکھیے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
توبہ کرو۔۔۔۔۔ مجھے تو ویسے ہی بہت سردی لگتی ہے، تمہارے جتنا جگر نہیں ہے میرے پاس :sick:
 
Top