آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63

صائمہ شاہ

محفلین
ہمیں پیالہ دے دیا جائے۔۔۔ زہر ہم خود بھر لیں گے۔۔۔ :p
یہ ڈی آئی وائی خودکشی نہیں ہے کہ آپکو پیالہ پکڑا دیا جائے :sneaky:اور یہ آفر آپ کے لئے نہیں ہے پلیز حقداروں کا حق نہ ماریں مانا کہ آپ میاں صاحب کے دورحکومت میں سانس لے رہے ہیں مگر اتنی کرپشن کی اجازت نہیں ملے گی تبدیلی آگئی ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

یعنی میاں صاب کے دور میں سانس لینا بھی کرپشن ہے۔۔۔ :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہاہاہااااا یعنی فرحت جب علم کا سمندر بہائیں گی تو ہماری حالت کچھ یوں ہوگی۔۔۔
Drowning.jpg
بس اسی لیے تو میں اس سمندر کو بہاتی نہیں کہ لوگ اس میں بہہ ہی نہ جائیں کہیں. :angel3:
 
  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے
  • اب انٹر نیٹ کا مطلب ہی اردو محفل رہ گیا ہے اور اس کے علاوہ کبھی کبھی ای میل چیک کر لیتے ہیں
 
آبی ٹوکول

محفلین
نہ اردو سے محبت کا دعوٰی نہ اردو محفل کی عادت نہ اسے فیس بک کا سا سمجھتا ہوں نہ ہی یہاں وقت پاس ہوتا ہے اور نہ ہی سیاست اور مذہب کا یہاں کوئی بہت بڑا اسپیشل ضمرہ ہے کہ جسکی زیارت کی جائے میں تو بس علم کی تلاش میں آتا ہوں کہ اس محفل کے بارے میں میرا عقیدہ یہ ہے کہ یہاں پر بہت سے علوم و فنون کے جینوئن ماہرین موجود ہیں جو کہ کسی اور فورم پر نہیں ملتے سو انکی آراء چپکے چپکے پڑھنے آتا ہوں یہی وجہ ہے کہ اتنے سالوں سے اس محفل کا باقاعدہ قاری توں ہوں میرے مگر میرے ذاتی مراسلات کی تعداد بہت کم ہے ۔۔والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
کئی اراکین کبھی نہ کبھی جلی کٹی سنا دیتے ہیں کہ جی "فلاں" وجہ سے یا "فلاں کی" وجہ سے ہم نے محفل پر آنا کم کر دیا ہے یا چھوڑ دیا ہے۔ تو مجھے لگا کہ شاید ایسا ہر انسان اپنی ذاتی غرض کے لئے ہی آتا ہے اور صرف اردو سے پیار کرنے والے یا بے غرض یہاں آنے والے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسی چیز کی تصدیق کرنے کے لئے یہ دھاگہ کھولا ہے :)
 
جلی کٹی سننے کا بھی اپنا مزہ ہے۔ :p
ویسے سرٹیفیکیشن کے بعد کیا جلی کٹی میں کچھ کمی متوقع ہے ؟ ;)
 
صائمہ شاہ

محفلین
کئی اراکین کبھی نہ کبھی جلی کٹی سنا دیتے ہیں کہ جی "فلاں" وجہ سے یا "فلاں کی" وجہ سے ہم نے محفل پر آنا کم کر دیا ہے یا چھوڑ دیا ہے۔ تو مجھے لگا کہ شاید ایسا ہر انسان اپنی ذاتی غرض کے لئے ہی آتا ہے اور صرف اردو سے پیار کرنے والے یا بے غرض یہاں آنے والے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسی چیز کی تصدیق کرنے کے لئے یہ دھاگہ کھولا ہے :)
آج اگر فاتح اس دھاگے پر ہوتے تو ان کا جواب ہوتا کہ ہم تو آتے ہی جلانے کے لیے ہیں :):)
 
عین ممکن ہے کہ وہ اصحاب (اصحابیات؟) ایک شعر کے مصداق، اپنی اداؤں پر غور کر لیں :)
جلی کٹی سنانے کی مہارت گو کسی جنس کے لیے مخصوص نہیں، لیکن اس علم میں سب سے زیادہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں اصحابیات کے حصے میں ہی آتی ہیں۔
اصحابیات قوسین میں اور سوالیہ نشان کے ساتھ کیوں جی۔۔۔:idontknow:
ڈرتے ہیں کیا :ohgoon:

میری طرح :tongue:
 
قیصرانی

لائبریرین
جلی کٹی سنانے کی مہارت گو کسی جنس کے لیے مخصوص نہیں، لیکن اس علم میں سب سے زیادہ ڈاکٹریٹ کی اعزای ڈگریاں اصحابیات کے حصے میں ہی آتی ہیں۔
اصحابیات قوسین میں اور سوالیہ نشان کے ساتھ کیوں جی۔۔۔:idontknow:
ڈرتے ہیں کیا :ohgoon:

میری طرح :tongue:
عام استعمال میں ہم مذکر کا صیغہ استعمال کرتے ہیں جبکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ ہر دو فریقین کی نمائندگی ہو۔ دوسرا محفل پر اس طرح کے "حساس" حضرات کی تعداد خواتین سے بہت زیادہ ہے، تبھی بریکٹ سے کام لیا :)
 
Top