آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63
عام استعمال میں ہم مذکر کا صیغہ استعمال کرتے ہیں جبکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ ہر دو فریقین کی نمائندگی ہو۔ دوسرا محفل پر اس طرح کے "حساس" حضرات کی تعداد خواتین سے بہت زیادہ ہے، تبھی بریکٹ سے کام لیا :)
محفل کے سرگرم اراکین کی فہرست بنائی جائے تو خواتین کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ جبکہ حضرات بانسبت خواتین کافی زیادہ ہیں، اس لیے شاید 'حساس' اراکین میں حضرات کی تعداد زیادہ دیکھائی پڑتی ہے۔
بہرحال آپ کی بات ٹھیک ہے (y)
 
صاحبو! سچ پوچھو تو ہمیں تواردو محفل کا نشہ ہوگیا ہے۔

وہ ایک اداس سی شام تھی۔ ہم نے جونہی محفل میں داخلے کا کلمہ عبور لکھا اور اپنی جانی پہچانی محفل میں وارد ہوئے، ہم حیران رہ گئے۔ کیا ہماری ویرانی ء دل اور ہماری وحشت جاں کی کیفیت اس قدر عیاں تھی، کیا ہمارا راز یوں افشاء ہوچلا تھا تھا کہ ایک بے جان کمپیئوٹر کو بھی اس بات کا علم ہوچکا تھا۔ آج ہی ہم نے محفل پر اپنے ایک ہزار مراسلے مکمل کیے تھے۔ اس وقت اطلاعات کے خانے میں ایک سرخ عدد کو دیکھ کر ہم نے وفورِ شوق سے اسے کلک کیا اور ایک عجیب و غریب پیغام ہمارا منہ چڑا رہا تھا۔

آپ کو تمغہ فورم کا نشہ ہو گیا ہے دیا گیا ہے۔
تفصیل کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی جا کے دو چار کو جہنمی اور چار چھ کو گالیاں لکھ آتا ہوں۔۔۔ سمجھیں سرٹیفیکیٹ مل گیا :laughing:
فاتح بھائی داخلےکے سرٹیفکیٹ کو ماریں گولی۔ اندر جا کر کیا لینا ہے۔ جنت کی پارکنگ کے ٹھیکے کے حوالے سے کوئی سرٹیفکیٹ ملے تو لے لیں۔۔۔ :p
 
صائمہ شاہ

محفلین
چونکہ مدتوں سے سب گوٹی میں دیکھنے کے عادی تھے اس لیے کلین شیو چہرے کے ساتھ واقعی اکثر احباب کو اجنبیت محسوس ہو رہی ہے مجھ سے۔ :)
صرف گوٹی ہی نہیں ماشااللہ شبِ دیجور پر پھبتیاں کستی زلفیں بھی صفحہ ہستی سے غائب ہیں :)
 
Top