آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

حسرت جاوید

محفلین
سوچ رہے ہیں کہ دنیا کو سمجھنا کتنا مشکل کام ہے۔ سوائے خاموشی اختیار کرنے کے اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔
 
آج فاسٹنگ شوگر ١٣٣ آگئی سو سوچ رہے ہیں کہ گلوکوفیچ ۵٠٠ ملی گرام سحر و افطار میں کھائیں۔
 
ڈاکٹر سے پوچھے بغیر نہ کھائیں

ڈاکٹر لیاقت نیشنل کی ہیں انکو ٨ کے قریب رپورٹس دکھائیں۔ serology میں hba1c کی مقدار 8.1 آئی جبکہ حد 5 یا 6 ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایک ہفتے قبل گلوکوفیچ ۵٠٠ ملی گرام دو وقت تجویز کی۔

گذشتہ ایک ماہ سے جاب پر سخت پریشر تھا اور والدین کی طبعیت بھی خراب تھی کہ والدہ کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

یہ اور دیگر عوامل سے بذریعہ اسٹریس شوگر بڑھی اور ڈاکٹر نے یہ دوا تجویز کی۔ میں بی پی اور شوگر مونیٹر کر رہا تھا لیکن کل سے طبعیت خراب تھی سو آج سے دوا شروع کر ہی دی۔
 
سوچ رہے ہیں کہ دنیا کو سمجھنا کتنا مشکل کام ہے۔ سوائے خاموشی اختیار کرنے کے اور کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔

کونا لے لیں اور مثنوی مولانا روم مفتاح العلوم کی چھ جلدیں حاصل کر لیں۔ خاص کر چوتھی جلد پڑھیں۔ بس لطف رہے گا۔
 
حسرت جاوید

محفلین
کونا لے لیں اور مثنوی مولانا روم مفتاح العلوم کی چھ جلدیں حاصل کر لیں۔ خاص کر چوتھی جلد پڑھیں۔ بس لطف رہے گا۔
جزاک اللہ، بہت شکریہ۔ میرے پاس ساری جلدیں موجود ہیں۔ تقریباً دو سال قبل آپ سے پہلے ایک دوست نے یہی مشورہ دیا تھا۔ میں نے پڑھنے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت سمجھ نہیں آئی تھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
ڈاکٹر لیاقت نیشنل کی ہیں انکو ٨ کے قریب رپورٹس دکھائیں۔ serology میں hba1c کی مقدار 8.1 آئی جبکہ حد 5 یا 6 ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایک ہفتے قبل گلوکوفیچ ۵٠٠ ملی گرام دو وقت تجویز کی۔

گذشتہ ایک ماہ سے جاب پر سخت پریشر تھا اور والدین کی طبعیت بھی خراب تھی کہ والدہ کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

یہ اور دیگر عوامل سے بذریعہ اسٹریس شوگر بڑھی اور ڈاکٹر نے یہ دوا تجویز کی۔ میں بی پی اور شوگر مونیٹر کر رہا تھا لیکن کل سے طبعیت خراب تھی سو آج سے دوا شروع کر ہی دی۔
پروردگار بہتری کرے پرہیز بھی ضرور کریں ۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم سوچ رہے ہیں کہ عید پہ کیا کریں۔ دعوت نامہ دیا جا چکا ہے اور درد جانے کا پتہ نہیں کہ کب واپسی ہے اس کی۔
 
کیونکہ شکر کنڑول رہے تو کوئی بیماری نہیں مگر اگر کنڑول نہیں تو مجموعہ ہے بیماریوں کا!!!!!!!!

سنا ہے کہ غذا اور اسٹریس دونوں کنٹرول میں رہیں تو بات بنتی ہے۔ ابھی تو گھٹنوں میں درد اور چمک ہے۔ کمر یا گردوں کی سمت درد ہے۔ دو ٹیسٹ اسکے بھی دیے ہیں۔ میں اس اچانک آنے والی کیفیت سے کافی مضمحل محسوس ہو رہا ہے۔ دعا ہے کہ دعائیں اور تدبیر اثر کرے اور ہم واپس صحت کی طرف آئیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سنا ہے کہ غذا اور اسٹریس دونوں کنٹرول میں رہیں تو بات بنتی ہے۔ ابھی تو گھٹنوں میں درد اور چمک ہے۔ کمر یا گردوں کی سمت درد ہے۔ دو ٹیسٹ اسکے بھی دیے ہیں۔ مجھے اس اچانک آنے والی کیفیت سے کافی مضمحل محسوس ہو رہا ہے۔ دعا ہے کہ دعائیں اور تدبیر اثر کرے اور ہم واپس صحت کی طرف آئیں۔
ان شاء اللّہ وقت پر دوائیں لیں اور آسٹریس کنڑول پروردگار رحم کرے گا ضرور!!!
 
Top