آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

تبسم

محفلین
میں اس وقت یہ سوچ رہی ہوں کے ناعمہ کا بھوت اب تک شمشاد بھائی بھگا نہیں سکے ہیں کیا
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اس کا بھوت بھگانا بھی نہیں کیونکہ وہ ادھر سے بھاگ کر ادھر آ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اِدھر آئے گا کہ اُدھر ؟؟
یہ اُدھر سے بھاگ کر اِدھر میری طرف آ جائے گا اور آجکل میں بھوت کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا۔

ارے کہیں میں بھوت بنگلے میں تو نہیں آگیا؟
ارے نہیں سر جی۔ ایک ہی بھوت ہے، اس سے کیا ڈرنا۔
 

موجو

لائبریرین
کہتے ہیں بھوت سے ڈرنا چاہیے؟
ویسے سیانے اورچیزوں سے بھی ڈراتے آئے ہیں
جن
قاری
کتا
بلی
بھاؤ (یہ ویسے کیا ہوتا ہے)
سانپ
بابا --- (سہولت کے مطابق نام)
ابو
دادا
متفرق
 

شمشاد

لائبریرین
بھئوو تو کئی ایک قسم کے ہوتے ہیں۔

بابا - زیادہ مشہور سیٹی والا بابا ہے۔ عموماً رات کو جب بچے جلدی نہیں سوتے تو باہر چوکیدار جو سیٹی بجا کر گزرتا ہے، اس سے بچے کو ڈراتے ہیں کہ سیٹی والا بابا پکڑ کر لے جائے گا۔

اور یہ بچپن کا ڈرا ہوا بچہ ساری عمر اس ڈر سے نہیں نکلتا۔
 

موجو

لائبریرین
ویسے میں سب سے زیادہ جس سے خوفزدہ ہوتا تھا وہ قاری صاحب تھے
میں لسٹ بڑی کرتا ہوں
 

تبسم

محفلین
اس میں سوچتے نہیں ہوتے، بس لے آتے ہیں۔
jif5gh.jpg
 
Top