آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
فرحت بٹیا آپ ان دنوں محفل سے یوں گم گم سی کیوں رہتی ہیں۔ آپ نے اپنے کندھوں پر محفل کے حوالے سے کچھ ذمہ داریاں بھی لے رکھی ہیں کم از کم اس کی رپورٹنگ ہی کر دیا کریں۔اور ہاں بہت بہت خوش رہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے لگا شاید شگفتہ آپ کو وقت دے گئیں ہونگیں دو بجے کا ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif

نہیں۔ :) بلکہ اب ان کی بجائے میں گُم ہو جاتی ہوں اکثر۔ :)

سلام ، :) میں اک دم ٹپ ٹاپ مزے میں ہوں ۔۔ سب خیر خیریت ہے ۔۔ پاکستان سے بیمار لوٹی تھی مگر گھر آتے ساتھ ہی سب بیماریاں دوُر ہوگئیں ۔۔ ایسے لگا گھر پہنچ کے جیسے جنت میں آگئی ہوں ۔۔
اقراہ کا طیبعت کچھ عرصہ ذرا گڑبڑ رہی تھی ۔۔ آجکل وائرس پھیلا ہوا ہے گلے خراب ، کھانسی ، فلو ، پیٹ خراب ، وومٹ ،، تو اُسکا پیٹ کچھ گڑبڑ رہا ہے ۔۔ اسے میں اپنی جگہ چھوڑ گئی تھی کہ میں آرام سے پاکستان سے ہو آؤں تو یہ گھر سنبھال لے ۔۔ سنبھالتی رہی ہے گھر بھی ، اور بہنوں کو بھی ۔۔ مگر بیمار پڑگئی تھی ۔۔ آجکل گھر آئی ہوئی تھی آرام کے لئے ، او ر علاج کے لئے اپنے ڈاکٹر سے ۔۔ تو اب بہت بہتر ہے ۔۔ کل گئی ہے واپس یونیورسٹی، ہاسٹل کو ۔ ۔
آپ کی ' ' بول میری مچھلی ' 'کیسی ہیں ؟ :) میرا سلام بولئیے گا ۔۔ جب جب میں دیکھتی ہوں یہ ڈرامہ ، تو مجھے یاد رہتیں ہیں ۔۔۔

جی۔ گھر پہنچ کر تو واقعی بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ 'جو مزہ اپنے چوبارے، وہ بلخ نہ بخارے'
اقراء اب کیسی ہیں؟
بول میری مچھلی ٹھیک ہے۔ پیپرز دے رہی ہے ان دنوں۔ ویسے وہ پہلے ہی 24-7 ایکٹنگ کرتی رہتی تھی۔ آپ کے کہنے کے بعد مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اور ناظرین کا رول مجھے ادا کرنا پڑتا ہے :grin: ۔ آپ کا سلام بذریعہ ٹیکسٹ روانہ کر دیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت بٹیا آپ ان دنوں محفل سے یوں گم گم سی کیوں رہتی ہیں۔ آپ نے اپنے کندھوں پر محفل کے حوالے سے کچھ ذمہ داریاں بھی لے رکھی ہیں کم از کم اس کی رپورٹنگ ہی کر دیا کریں۔اور ہاں بہت بہت خوش رہیں۔

سوری سعود۔ مجھے واقعی احساس ہے کہ میں بہت عرصے سے اپ ڈیٹس نہیں دے سکی۔ بہت سی چیزیں میرے پاس تیار پڑی ہیں بس مصروفیت اور بجلی کی وجہ سے کچھ کر نہیں پا رہی۔ شگفتہ سے بھی ذکر کیا تھا۔ جون کے آخر تک کا وقت چاہئیے ہو گا۔
دعا کے لئے بہت شکریہ۔ مزید کی ضرورت رہے گی۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہ مانو اور بیشک پوچھ لینا۔ اس کا دل بہت کمزور تھا، میں نے ہی اسے مشورہ دیا تھا کہ بھینسے کا دل لگوا لے۔ ویسے بھی اس کے میاؤں او میرا مطلب ہے میاں صاحب ڈاکٹر ہیں۔
آپکو پتہ ہے بھینسے کے دل کا وزن کتنا ہو تا ہے ؟
 
تیشہ

محفلین
نہیں۔ :) بلکہ اب ان کی بجائے میں گُم ہو جاتی ہوں اکثر۔ :)

جی۔ گھر پہنچ کر تو واقعی بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ 'جو مزہ اپنے چوبارے، وہ بلخ نہ بخارے'
اقراء اب کیسی ہیں؟
بول میری مچھلی ٹھیک ہے۔ پیپرز دے رہی ہے ان دنوں۔ ویسے وہ پہلے ہی 24-7 ایکٹنگ کرتی رہتی تھی۔ آپ کے کہنے کے بعد مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اور ناظرین کا رول مجھے ادا کرنا پڑتا ہے :grin: ۔ آپ کا سلام بذریعہ ٹیکسٹ روانہ کر دیا ہے۔

zzzbbbbnnnn.gif

بول میری مچھلی کا آپ نے بتا کر ہنسا ڈالا ہے ۔۔
اقرا بہت بہتر ہے آجکل میں چھٹیوں میں آنے کی تیاریوں میں ہے فری ہوچکی ہے لہذا ستبمر تک گھر ہوگی ، یہاں آکر سمر جاب شروع کرے گی ۔۔ ستمبر میں پھر سے یونی جوائن کرے گی ۔ ۔
:)
 
شمشاد

لائبریرین
آرام سے، ابھی تو ایسے دو تین اور فٹ ہو سکتے ہیں۔ کیوں تم کیوں پوچھ رہی ہو؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا؟ وہ اتنی موٹی ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری تو نہیں کہ دیکھنے سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ لکھنے لکھانے سے بھی تو معلوم ہو جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے کیا معلوم، ویسے اس سے زیادہ ہی ہو گی جتنی تم تصویر میں نظر آتی ہو۔
 
تیشہ

محفلین
میں سوچ رہی ہوں مجھے اتنی نیند کیوں آنے لگ گئی ہے آجکل
icon17.gif

روز آنکھ لگ جاتی ہے ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top