آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں یہ سوچ رہا ہوں کہ دوپہر کے کھانے کے لیے کیا کیا جائے، اپنے پیسے خرچ کروں یا کسی کو میزبان بناؤں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
سوچ رہا ہوں انڈیا نے پاکستان کے پر حملہ کیا تو میں کیا کروں گا
پاکستان جاکر جنگ میں حصہ لوں یا پھر والدین کو یہاں بلوالوں۔۔۔؟؟؟؟؟
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔کیسے ہیں تیلے بھیا ؟ ۔ اچھا اچھا بولیں ۔۔ ایسی باتیں نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔ دعا کریں کہ جنگ کا خطرہ ٹل جائے ۔۔۔
 

طالوت

محفلین
چاہتے تو سبھی یہی ہیں سارہ مگر آنکھیں بند کر لینے سے بلی غائب تو نہ ہو گی ۔۔۔۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اگر پاکستان مغربی بارڈر سے فوجیں ہٹا لیتا ہے تو نیٹو اور امریکہ کا کیا بنے گا ؟
وسلام
 

تیلے شاہ

محفلین
وعلیکم سلام بھائی کا خیال آگیا آپکو اتنے دنوں سے کوئی اتہ نہ پتہ
ارے اچھے اور برے دونوں کے لیے پہلے سے تیار رہنا چاہیے
مرنا تو ایک نہ ایک دن ہے ہی موت اگر میدان میں آئے تو اچھا ہے
 

سارہ خان

محفلین
کیسی باتیں کرتی ہیں سسٹر ۔۔۔:) میں کہاں سبق پڑھانے کے لائق ۔۔ میں توخود یہاں آپ سب لوگوں سے سیکھنے آتی ہوں ۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
خیال تو ہوتا ہے تیلے بھیا ۔۔ بس پی ایم کرنے کے معاملے میں بہت سست ہوں :(

آپ بھی تو غائب ہو جاتے ہیں اتنے اتنے دن ۔۔۔ بھابھی کیسی ہیں اور راہین ۔۔ اب کتنی بڑی ہو گئی ماشاءاللہ سے ؟
 

تیلے شاہ

محفلین
ماشاءاللہ ایک سال کی ہوگئی ہے اور دونوں کو سارا دن مصروف رکھتی ہے
غصہ بھی کرتی ہے اور اگر مرضی کے خلاف کوئی کام ہو تو بس۔۔۔ سارا گھر سر پر اٹھا لیتی ہے
اور چاکلیٹ اور پیپسی کی دشمن جہاں نظر آئے ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے
کھا پی کے کتم(ختم) بھی کہتی ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
ہاں بہت مزہ آتا ہے ہم دونوں راھین کے ساتھ کافی انجوائے کر رہے ہیں
اور بھی بہت سے باتیں یہاں شروع ہوگیا تو پھر ٹاپک کا نام تبدیل کرنا پڑے گا
 

ملائکہ

محفلین
ہاں بہت مزہ آتا ہے ہم دونوں راھین کے ساتھ کافی انجوائے کر رہے ہیں
اور بھی بہت سے باتیں یہاں شروع ہوگیا تو پھر ٹاپک کا نام تبدیل کرنا پڑے گا

ماشااللہ جو تصویر ہے آپکے اوتار میں وہ آپکی بیٹی کی ہی ہے کیا؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top