آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
سوچ رہا ہوں‌کہ گھر جاؤں یا نہیں ۔
یہ بھی سوچ رہا ہوں‌کہ زینب بہن سیاست میں‌اتنی دلچسپی لیتی ہیں‌۔ کہیں مستقل میں ان کا وزیراعظم پاکستان بننے کا ارادہ تو نہیں
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا مجھے وزیر اعظم بنوانے کے خواب مت دیکھیں اپ کا ہی نقصان ہو گا۔۔۔ بھائی جی۔۔اپ نے دیکھا نہیں پاکستان کی سابق خاتوں وزیراعظم نے اپنے بھائی کے ساتھ کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
جی ۔

ہاہاہاہا مجھے وزیر اعظم بنوانے کے خواب مت دیکھیں اپ کا ہی نقصان ہو گا۔۔۔ بھائی جی۔۔اپ نے دیکھا نہیں پاکستان کی سابق خاتوں وزیراعظم نے اپنے بھائی کے ساتھ کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا !!!
آپ تو ان کے نقشِ قدم پر نہیں چلیں‌گیِ؟ اگر جواب ہاں‌میں‌ہے تو پھر آنے دو شمشاد بھائی کو
 

زینب

محفلین
سچی بتاو اپ کو میں اس وزیر اعظم جیسی کرپٹ ترین لگتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ہاں‌تو پھر شمشاد بھائی کا ووٹ بھی انے دو
 

زین

لائبریرین
نہیں آپ بڑی کفایت شعار لگتی ہیں (عیدی جو ابھی تک بچارکھی ہے :) )
شمشاد بھائی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوں‌گے اس وقت
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں خوابِ خرگوش کے مزے ملتے ہیں اتنی جلدی۔

ابھی تو ڈرائیور ڈیوٹی کر کے واپس پہنچا ہوں۔
 

زین

لائبریرین
اچھااااااااااااااا آپ کی موجودگی کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے تھے اس لیے ہم نے اندازہ لگایا تھا جو کہ اب غلط ثابت ہوچکا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بہت دیر کا باہر گیا ہوا تھا۔ مزید دیر اس لیے بھی ہوئی کہ کوئی بیوقوف میری گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی لگا گیا جس کے لیے مزید آدھ گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔
 

زین

لائبریرین
ٹریفک اور پارکنگ کا مسئلہ تو آج کل چھوٹے شہروں میں‌بھی درپیش ہے ۔ آپ نے تو صرف آدھ گھنٹہ انتظار کیا ہوگا میں نے تو لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرتے دیکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹریفک میں پھنس جانا اور بات ہے۔ یہ تو گاڑی پارکنگ میں تھی اور کسی نے میری گاڑی بلاک کر دی۔
 

زین

لائبریرین
جی میں سمجھ گیا تھا۔ میں نےبھی ٹریفک اور پارکنگ دونوں کا ذکر کیا ہے ثبوت کے طور پر اوپر مراسلہ دوبارہ دیکھ لیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پارکنگ میں کسی کی گاڑی بلاک کر دینا بہت بُرا سمجھا جاتا ہے۔ ٹریفک میں بھلے ہی گھنٹوں پھنسے رہو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top