السلام علیکم
اپیا جی
بازار سے لاتی ہیں آپ سموسے ؟
خود بنایا کریں نا ۔
پھر گلا بھی خراب نہیں ہوگا ۔
غراروں سے بھی جان بچے گی ۔
نایاب
جی بنے بنائے لاتی ہوں کچے ۔۔لا کر فریز کرتی ہوں ۔۔ بنانے کا نا تو وقت ہے نا موُڈ ۔۔یہ دونوں ہوتے بھی تو بھی نا بناسکتی
گلا تو میرا ہمیشہ سے ایسا ہی چلا آرہا ہے بہت حساس گلا ہے ذرا سا بھی کچھ کھا لوں آواز بدلنے لگتی ہے ۔،
اب میں اپنے کھانے تو نہیں چھوڑ سکتی ناں ۔۔روز جب تک چپس آلو کے فرائی کرکے ڈش بناکر ،ساتھ میں کیچاپ لگا کر نا کھالوں میری شام نہیں ہوتی صبح ناشتے میں ہمیشہ سے پراٹھا ہی کھانے کی عادت ہے بٹر لگا کے ۔ اور ساتھ میں فریج سے نکلا ہوا ٹھنڈا ٹھار جوس ۔۔ باقی کبھی فرائی فنگر فش اور فرائی سموسہ ،
مٹھائی میں گلاب جامن لڈو ، سوہن حلوہ ، اور پتیسہ یہ چار پیس مٹھائی کے شام کی چائے کے ساتھ ۔۔ اور چاکلیٹس اٹھتے بیٹھتے ۔۔کیک موقع بہ موقع کریم والے کھانا ۔۔ تو اب اتنا کچھ میں صرف ایک گلے کی خاطر چھوڑ دوں