آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (6)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیلے شاہ

محفلین
پاکستان جانے کا سوچ رہا ہوں
ڈائریکٹ فلائٹ مل نہیں رہی ہے
پہلے کراچی اور پھر کراچی سے لاہور جانا پڑے گا
اب سوچ رہا ہوں کے کیا کروں
 

شمشاد

لائبریرین
شکر کریں کہ براستہ کراچی مل رہی ہے۔ عید کی وجہ سے کوئی بھی فلائیٹ نہیں مل رہی۔
 

مغزل

محفلین
ہمم۔۔ تو آج زینب صاحبہ تشریف لائی تھیں محفل میں ، چلو اچھا ہوا۔ ورنہ ہم تو تھانے میں رپوٹ کرنے جارہےتھے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوچ رہی ہوں کہ ایک کام کو آغاز سے لے کر انجام تک پہنچانا کس قدر دشوار ثابت ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ اپنا کام کر چکے ہوں اور کسی ایک یا چند مراحل کے لیے دوسروں کا انتظار کرنا پڑے ۔ شاید اسی لیے لوگ صرف اپنی ذات پر توجہ دیتے ہیں اور صرف اپنی ذات کو اہمیت دیتے ہیں اور دوسروں کی پرواہ نہیں کرتے اور صرف اپنا کام اور اپنے ذاتی مقاصد اور بس ۔
 

جیہ

لائبریرین
پشتو کہاوت یاد آ رہی ہے آپ کی اس بات پر شگفتہ بہن۔۔۔۔۔ ترجمہ یہ ہے

بیٹی تجھے کہہ رہی بہو تجھے سنا رہی ہوں ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top