آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
واقعی سارا یہ کتنا دردِ سر ہے ناں :( قسم سے ہر دوسرے دن یہی سوچنا کہ آج کیا پکایا جائے :confused: میں خود اتنی اتنی اتنی تنگ آچکی ہوں کہ کیا بتاؤں :( سمجھ ہی نہیں آتی آخر اب ایسی کونسی سبزی ، گوشت ، دل بچا ہے جو پہلے کھا کھا کے دل بھرچکا ہوتا ہے اوپر سے سمجھ نہیں آتی آج کیا ہو :confused:
بہت بڑا پرابلم ہے یہ :( :confused:

جب مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی تو میں چاول بنا لیتی ہوں سب آرام سے کھا لیتے ہیں۔۔کھبی چکن والے۔۔کبھی مٹر والے۔۔ سفید چنے والے' مکس سبزی والے' چنے کی دال والے' گوشت والے' دال چاول'چائنیز رائس' ;) ۔۔ہمارے گھر میں سب ہی کو چاول پسند ہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا۔۔
ویسے ابھی میں نے تکے اور کری بنا لی ہے۔۔:rolleyes: کچھ نہ کچھ نیا سوچنا ہی پڑتا ہے روزانہ
 
سارا

محفلین
اوپر عندلیب سوچ رہی تھیں کہ کھانا بنا ہی لوں اور آپ سوچ رہی ہیں کیا پکاؤں؟ دونوں مل جُل کر کیوں نہیں کچھ پکا لیتیں۔

آئیڈیا تو آپ کا اچھا ہے لیکن اکثر ان کی پوسٹس میں باہر کے کھانے کا ذکر ہوتا ہے تو کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ ہمارے گھر والوں کو خیالی پلاؤ پر گزارہ کرنا پڑے۔۔;)
 
سارا

محفلین
جو پکانے کے چکر میں نہیں پڑتا اسے جو بھی پکا ہو اسی پر گزارا کرنا پڑتا ہے سوچنا نہیں پڑتا۔۔;)
 
حسن علوی

محفلین
فی الوقت تو کچھ نہیں۔ یونیورسٹی میں ایک جاب فئیر تھا وہیں سے آ رہا ہوں سیدھا محفل میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ لوگ دوسروں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
 
تیشہ

محفلین
جب مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی تو میں چاول بنا لیتی ہوں سب آرام سے کھا لیتے ہیں۔۔کھبی چکن والے۔۔کبھی مٹر والے۔۔ سفید چنے والے' مکس سبزی والے' چنے کی دال والے' گوشت والے' دال چاول'چائنیز رائس' ;) ۔۔ہمارے گھر میں سب ہی کو چاول پسند ہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا۔۔
ویسے ابھی میں نے تکے اور کری بنا لی ہے۔۔:rolleyes: کچھ نہ کچھ نیا سوچنا ہی پڑتا ہے روزانہ

ہاں مگر تمھیں چاول بناکر بھی تو اگلے وقت کے لئے سوچنا ہی پڑتا ہوگا ناں کہ اب
01hmm.gif
اگلا کیا بناؤں :confused:
اور تمھاری تو فیملی بھی ماشااللہ بہت ،۔ ۔تو تین وقت تو پکتا بنتا ہی ہوگا ، میں تو ایک دن بناتی پکاتی ہوں دو دن آرام کرتی ہوں ،، پر اگر میں چاول بناؤں تو مصیبت یہ ہے کہ ساتھ پھر سالن بھی تو بنانا ہی پڑتا ہے کہ سالن کے بغیر میرا گزارہ نہیں صبح ناشتہ ہی میں سالن اور پراٹھا کھاتی ہوں ، ۔ اسلئے چاول بنا کر بھی ساتھ میں سالن کا سوچ وچار کرنا ہی پڑتا ہے :(
بہت بڑا پرابلم ہے ۔
 
سارا

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہاں ایک دھاگہ کھولا جائے جس میں روزانہ سب بتائیں کہ انہوں نے کیا پکایا ہے یا کیا پکانے کا ارادہ ہے تو اس سے یہ ہو گا کہ ہمیں سوچنا نہیں پڑے گا بلکہ وہاں سے ہی کچھ دیکھ کر پکا لیا کریں گے۔۔;)
دوسرا بناتے تو ہم ایک وقت ہی ہیں 3 دفعہ نہیں لیکن 2 چیزیں بنا لیتے ہیں جیسے اگر چکن بنایا ہے تو ساتھ دال یا گوشت بنایا ہے تو ساتھ کوئی سبزی ایسے۔۔
اور بھابی امی میں۔۔سب ہی ہیں تو مشورے سے بنا لیتے ہیں ایک اکیلے مجھے نہیں سوچنا پڑتا۔۔۔:cool:
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو آج بازار سے ہی لے آیا تھا۔ اللہ اللہ خیر سلہ۔

شام کو اہل خانہ ایک مایوں میں گئے ہوئے ہیں، میں دوپہر والے بچے بچائے سے ہی گزارہ کر لوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ تو ہے سوچنے والا اور باتیں چل پڑی ہیں کھانے پکانےکی :confused:

میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جانے یہ مایوں کی رسم کب ختم ہو گی اور میں انتظار میں ہوں کہ ختم ہو اور میں ان کو واپس لاؤں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی پاکستانی فیملی ہی ہے۔ یہاں شادی میں شرکت کا ایک اپنا ہی مزہ ہے کیونکہ سالوں میں کبھی کبھار ہی ایسا موقع آتا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہاں ایک دھاگہ کھولا جائے جس میں روزانہ سب بتائیں کہ انہوں نے کیا پکایا ہے یا کیا پکانے کا ارادہ ہے تو اس سے یہ ہو گا کہ ہمیں سوچنا نہیں پڑے گا بلکہ وہاں سے ہی کچھ دیکھ کر پکا لیا کریں گے۔۔;)
دوسرا بناتے تو ہم ایک وقت ہی ہیں 3 دفعہ نہیں لیکن 2 چیزیں بنا لیتے ہیں جیسے اگر چکن بنایا ہے تو ساتھ دال یا گوشت بنایا ہے تو ساتھ کوئی سبزی ایسے۔۔
اور بھابی امی میں۔۔سب ہی ہیں تو مشورے سے بنا لیتے ہیں ایک اکیلے مجھے نہیں سوچنا پڑتا۔۔۔:cool:

ہاں میرا دل ہے کھولو ایک دھاگہ آج کیا پکائیں '' اور اس میں روز جو بناؤ تو لکھ جانا ، میں وہی سے دیکھکر نقل
مار لیا کروں گی پکانے کی ، اللہ تمھارا بھلا کرے ،، یہ روز روز سوچنے سے بچت تو ہوجائے گی ۔
 
گرو جی

محفلین
اور میرا دل کر رہا ہے کہ لڑی کھولوں کہ آج کیا کھائیں
خواتین کے لئے پکانے والی اور مردوں کے لئے کھانے والی لڑی کیسی رہے گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top