اگر کن کوئی رسیلی چیز ہے تو کنجوس (یعنی کن کا جوس) پلانے میں مجھے قطعی عار نہیں۔ ویسے ہمارے یہاں دھان کوٹنے کے بعد اس کی بھوسی اور چاول کے علاوہ ایک باریک پاؤڈر سا نکلتا ہے اسے کن کہتے ہیں۔ پر اس سے جوس نکالنے کی کوئی مشین دستیاب نہیں۔
نہیں بیٹا آپ بتائیں کیا پسند کریں گی میری جانب سے؟ چاکلیٹ، آئسکریم، شہد، شکر گھی اور روٹی کا رول پرانے زمانے کے جمع شدہ سکے، کہانی کی کتاب ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں یا چاہیں تو سبھی کو منتخب کر لیں۔ اور ہاں اگر کچھ اضافہ چاہیں تو وہ بھی کر لیں۔ اس کے بعد آگاہ کر دیں۔