آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جب تک تم میرے بتائے ہوئے طریقہ علاج پر عمل نہیں کرو گی تب تک یہ سر درد جانے والا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں شاید گلے کے درد کے بارے میں ہی بتایا ہو گا۔
سر کے درد کو دور کرنے کا نسخہ پھر شاید حسن کو بتایا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ چائے کے لیے کہہ ہی دوں۔ کافی دیر ہو گئی ہے چائے پیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ چائے تو پی لی اب یہاں سے بھی کچھ دیر کو چھٹی کرنی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا کر رہی ہیں، اپنی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟ کوئی انعام ملنے کی امید ہے کہ نہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حیرت ہے کہ اپ کو آرکیڈ پر کھیلنے کی فرصت مل جاتی ہے۔

فرصت نہیں شمشاد بھائی مصروفیت کہیے کہ حمزہ اینڈ کو آرکیڈ پر کھیلنا چاہتے ہیں یہاں تو مجھے اپنے سب کام چھوڑ کر یہ فریضہ انجام دینا ہوتا ہے ، یہ تو سب سے ضروری مصروفیت ہے میری :)
 

شمشاد

لائبریرین
علامہ دہشتناک ختم ہو گئی کہ ابھی باقی ہے؟ یہ مجھے اور کام کیوں نہیں دے رہے؟ آخر کو مجھے اپنی ٹیم کو جتوانا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ، اس کتاب کے تمام صفحات پوسٹ ہو چکے ہیں ۔ اس کا ایک صفحہ بوچھی لکھیں گی اور ایک صفحہ میں نے منتخب کیا تھا ۔ آپ چاہیں تو جو صفحہ میں نے منتخب کیا ہے اسے بھی لکھ لیں ۔ مزید صفحات لکھنا چاہیں تو میں دوسرے عنوان سے صفحات پوسٹ کر دیتی ہوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دے دیں وہ صفحہ بھی دے دیں اور مزید جو دوسرے عنوان سے شروع کرنا ہے وہ بھی شروع کر دیں۔

آپ کی اطلاع کے لیے میں نے اپنے حصے کے ڈاکٹر دعاگو کے 42 صفحے بھی لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہوئے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top