آپ اس وقت کیا کھا پی رہے ہیں..............؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
ہممممممممممم یعنی اکثریت لوگ کہتے ہیں۔
اور کون کون سی باتیں مشترک ہوسکتی ہیں ؟
 
زین

لائبریرین
مزے کریں جناب
آج میں نے دوپہر کو دو بندوں‌کا کھانا کھایا ابھی پھر بھوک لگی ہے ، کچھ بندوبست کرتا ہوں
 
طالوت

محفلین
کاجو دانتوں میں پھس جاتا ہے اور رگڑ رگڑ کر دانت صاف کرو تو نکلتا ہے ، مگر اس رگڑ سے مسوڑھے زخمی ہو جاتے ہیں ۔۔
اسلیے جب کبھی اس طرح کی کوئی چیز کھانی ہو زیادہ چبانے کی بجائے نگل جاتا ہوں ۔۔
وسلام
 
عندلیب

محفلین
کاجو دانتوں میں پھس جاتا ہے اور رگڑ رگڑ کر دانت صاف کرو تو نکلتا ہے ، مگر اس رگڑ سے مسوڑھے زخمی ہو جاتے ہیں ۔۔
اسلیے جب کبھی اس طرح کی کوئی چیز کھانی ہو زیادہ چبانے کی بجائے نگل جاتا ہوں ۔۔

وسلام
ہاں یہ تونئی بات ہی سنی میں نے آج ۔۔۔؟:blush:
 
طالوت

محفلین
کون سی نگلنے کی یا دانتوں کی صفائی کی ؟
میرے دانتوں میں اندر کی جانب خلال کچھ زیادہ ہی ہے ، دانتوں کی فاصلے کو خلال ہی کہتے ہیں نا ؟
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
کاجو دانتوں میں پھس جاتا ہے اور رگڑ رگڑ کر دانت صاف کرو تو نکلتا ہے ، مگر اس رگڑ سے مسوڑھے زخمی ہو جاتے ہیں ۔۔
اسلیے جب کبھی اس طرح کی کوئی چیز کھانی ہو زیادہ چبانے کی بجائے نگل جاتا ہوں ۔۔
وسلام

چلغوزے کے متعلق کیا خیال ہے۔ اور ہاں سردیوں میں کڑ کڑ کرتی ریوڑیاں، لیکن کسی اندھے کی موجودگی میں مت کھائیے گا۔
 
زین

لائبریرین
آج صبح ہم لوگ ڈرائی فروٹ‌پر رپورٹ بنانے کے لیے مارکیٹ گئے ہوئے تھے وہاں‌قیمتیں کچھ اس طرح تھیں‌

بادام مختلف اقسام کے ایک سو بیس سے لیکرچار سو پچاس، پستہ ایرانی چھ سو پچاس سے لیکرنو سو ، مونگ پھلی ایک سو ساٹھ سے تین سو روپے ،خشک خوبانی ایک سو بیس لیکر ایک سو اسی تک، کاجو چھ سے سات سواور چلغوزے سات سے گیارہ سو
 
شمشاد

لائبریرین
بادام کے اوپر والے نرخ میں تیس روپے مزید زیادہ لگ رہے ہیں۔

اتنا فرق تو نہیں ہونا چاہیے۔
 
طالوت

محفلین
چلغوزہ ، بڑا "چُنا" سا ہوتا ہے اور ایک ایک چھیل کر کھانے میں مزا نہیں آتا ۔۔ ویسے کافی عرصہ ہوا کھائے ہوئے ۔۔ لیکن یاد پڑتا ہے کہ بنا چھیلے ہی کھایا کرتا تھا ۔۔ اور اگر اس میں کوئی جلا ہوا یا خراب چلغوزہ آ جاتا تو سارا مزا کرکرا ہو جاتا۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
آج صبح ہم لوگ ڈرائی فروٹ‌پر رپورٹ بنانے کے لیے مارکیٹ گئے ہوئے تھے وہاں‌قیمتیں کچھ اس طرح تھیں‌

بادام مختلف اقسام کے ایک سو بیس سے لیکرچار سو پچاس، پستہ ایرانی چھ سو پچاس سے لیکرنو سو ، مونگ پھلی ایک سو ساٹھ سے تین سو روپے ،خشک خوبانی ایک سو بیس لیکر ایک سو اسی تک، کاجو چھ سے سات سواور چلغوزے سات سے گیارہ سو

آپ کی جیب کو جو بھی مناسب لگے خرید کر بھیج دیں۔ میں صبر شکر کر کے کھا لوں گا۔:grin:
 
زین

لائبریرین
بادام کے اوپر والے نرخ میں تیس روپے مزید زیادہ لگ رہے ہیں۔

اتنا فرق تو نہیں ہونا چاہیے۔
آجکل سردی ہے تو لوگ زیادہ خریدتے ہیں اس وجہ سے انہوں‌نے قیمتیں‌بڑھا دی ہیں۔

اس کے علاوہ کسی نے شِنے یا کورٌت (یہ لفظ کوُرٌت پڑھا جاتا ہے اور پشتو کا لفظ ہے ، اردو میں‌پتہ نہیں‌کیا کہتے ہیں ) کھائے ہیں ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top