ہالینڈ اینڈ ہالینڈ نامی مشہور اسلحہ ساز کمپنی کی بنی 500 بور کی ڈبل بیرل رائفل ہے۔ اس سے ہاتھی، گینڈے اور دریائی گھوڑے کا شکار آسان ہو جاتا ہے
ڈبل بیرل رائفل کو عموماً اس لئے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کہ میگزین رائفل میں کارتوس جام ہونے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ ڈبل بیرل رائفل میں جب ایک نالی فائر کرتے ہیں تو دوسرا کارتوس ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ دوسرا یہ بھی ہے کہ میگزین رائفل میں چلے ہوئے کارتوس کو نکالنے اور پھر نیا کارتوس میگزین سے چیمبر یعنی نالی میں لانے کے لئے کم از کم دو سیکنڈ جتنا وقت لگتا ہے اور ایک ہاتھ اس نظام کو چلاتا ہے جس سے کارتوس چیمبر تک پہنچے۔ اس کے دو نقصانات ہیں، پہلا یہ کہ دو سیکنڈ کا وقفہ ہوتا ہے دو فائروں کے درمیان۔ دوسرا یہ بھی کہ رائفل نشانے سے ہٹ جاتی ہے اور آپ کو نئے سرے سے نشانہ لینا پڑتا ہے۔ ڈبل بیرل رائفل میں یہ فائدہ ہے کہ صرف ایک انگلی کی حرکت سے آپ دوسری گولی بھی چلا سکتے ہیں۔ جنگل میں درندوں کے دوبدو ایک سیکنڈ کے دسویں حصے جتنی تاخیر بھی جان لیوا ہو سکتی ہے
اسی رائفل کو چھوٹی نال کے ساتھ افریقہ میں آج کل وائٹ ہنٹرز استعمال کرتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ نے وائٹ ہنٹر کے بارے کچھ نہ کچھ پڑھا ہوا ہوگا