'سفر کرنے' اور 'سواری کرنے' کی وضاحت ہونی چاہیے، میرے خیال میں سفر کرنے کی صورت میں سواری کرنا شامل ہوتا ہے جب کہ 'سواری' کرنے کی صورت میں ہمیشہ سفر کرنا شامل نہیں ہوتا۔ آپ کی فہرست میں سے میں نے
11: ہیلی کاپٹر
12: بحری جہاز
13: باد بانی کشتی
18: خچر
20: گدھا
22: اونٹ گاڑی
26: بھگی
27: ڈولی
28: پرام
30: واکر
پر نہ تو سواری کی ہے نہ سفر کیا ہے۔
8: ٹریکٹر
14: پیڈل والی کشتی
16: چپو والی کشتی
17: گھوڑا (مری میں)
19: اونٹ (ساحلِ سمندر پر)
21: ہاتھی (لاہور چڑیا گھر میں)
پر سواری تو کی ہے لیکن سفر نہیں کیا۔
ان کے علاوہ: وین (ویگن)/کوسٹر، بس/کوچ، گھوڑا گاڑی، اکّہ (گھوڑا گاڑی کی قسم)، ٹرام، ریل گاڑی پر سفر کیا ہے۔
چیرلفٹ، کیبل کار (پتریاٹا والی، غالباً اسے کیبل کار کے بجائے گنڈولا لفٹ کہنا چاہیے) پر سواری کی ہے، ویسے اسے سفر کرنا بھی کہا جا سکتا ہے۔