سید ذیشان
محفلین
82آپ نے کون سا ملٹی پلائر استعمال کیا ہے؟
82آپ نے کون سا ملٹی پلائر استعمال کیا ہے؟
ہمارا مثبت انڈیکس نکالنے کا بہت بہت شکریہ۔ دلچسپ کھیل شروع کیا ہے آپ نے۔
پھر ٹھیک ہے ۔یہ لڑی تفریحا بنائی جارہی ہے۔
یو۔ایم۔سی کا کیس ہے!بھئی میرا رزلٹ کیوں روکا گیا ؟
آپ نے تو فارمولے کی تقطیع کر ڈالی!ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔
اس فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا ہی کسی کا مثبت انڈیکس کم ہوگا۔ مجھے تو یہ الٹا لگ رہا ہے مثال کے طور پر:
پہلے صارف کے ایک ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار مثبت ریٹنگز ہیں اور دس منفی سو اس کا انڈیکس آپ کے فارمولے سے بنا 30۔
دوسرے صارف کے دس ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار ہی مثبت ریٹنگز ہیں اور دس ہی منفی، اس بیچارے کا مثبت انڈیکس بنا، 3
اب یہ دیکھیے کہ "کامن سنس" تو کہہ رہی ہے کہ اگر ایک صارف نے دس ہزار مراسلوں میں صرف دس منفی ریٹنگز لی ہیں تو اس کا مثبت انڈیکس زیادہ بہتر ہونا چاہیے کیونکہ دوسرے صارف نے صرف ایک ہزار مراسلوں میں 10 منفی ریٹنگز لے لی ہیں لیکن آپ کا فارمولا کہہ رہا ہے کہ نہیں زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز لینے والے کو اچھی خاصی سزا دی جائے (حالانکہ یہ ایک اچھی بات تھی کہ اس کے زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز تھیں)۔
اب تو واقعی کچھ ڈر سا لگ رہا ہے ۔یو۔ایم۔سی کا کیس ہے!
یعنی پھیتی پھیتی کردیا۔آپ نے تو فارمولے کی تقطیع کر ڈالی!
آپ کا یو۔ایم۔سی کیس کلئیر ہو گیا ہے۔ مبارک ہو!بھئی میرا رزلٹ کیوں روکا گیا ؟
میں کوئی فیل ہونے سے ڈرتا ہوں کیا ؟
ویسے ہم طالب شہرت تو ہیں نہیں مگر پھر بھی "بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا" ؟
شکر ہے آپ نے ابھی کوئی بڑا اعتراض نہیں کیا، چھوٹا ہی یہ ہے تو بڑا کیا ہوگا!ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔
معمولی منفی چیزوں کے اثرات کتنے ضخیم اور دیرپا ہو سکتے ہیں، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔س فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا ہی کسی کا مثبت انڈیکس کم ہوگا۔
پہلے صارف کے ایک ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار مثبت ریٹنگز ہیں اور دس منفی سو اس کا انڈیکس آپ کے فارمولے سے بنا 30۔
صاف صاف مطلب یہ ہے کہ دوسرےصارف نے جو نو ہزار مراسلے کیے، ان پر کوئی مثبت ریٹنگ نہ لے سکا۔ فضول میں محفلین کو تنگ کرتا رہادوسرے صارف کے دس ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار ہی مثبت ریٹنگز ہیں اور دس ہی منفی، اس بیچارے کا مثبت انڈیکس بنا، 3
شکر ہے میں صرف انڈکس کا ہی حساب لگا رہا ہوں۔لیکن آپ کا فارمولا کہہ رہا ہے کہ نہیں زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز لینے والے کو اچھی خاصی سزا دی جائے
شاعروں کے کرتوت بھی جلد دکھانے والا ہوںگل پھینکے ہیں اور کی طرف بلکہ "پتھر بھی "
اچھا ہوا جو میر سے صحبت نہیں رہی