آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

محمداحمد

لائبریرین
جو بھی ہے ہمیں 6 نمبر ملے ہیں۔ :sad:

اب ایسا کوئی بھی طریقہ ہم قبول نہیں کریں گے جس سے یہ نمبر مزید کم ہو جائیں۔ :D:p
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ عرفان بھائی، آپ نے تو کیمیا گری کا حق ادا کردیا۔
اجی صاحب آپ بھی کہاں کی ڈور کہاں ملا رہے ہیں، اس حساب سے تو ہر شبِ برات کے دنوں میں پاکستان 'کیمیا گروں' میں خود کفیل ہو جاتا ہے بلکہ پولیس کے ذریعے ان کو ایکسپورٹ امپورٹ کرتا پھرتا ہے! :)
 
فلسفی

محفلین
اجی صاحب آپ بھی کہاں کی ڈور کہاں ملا رہے ہیں، اس حساب سے تو ہر شبِ برات کے دنوں میں پاکستان 'کیمیا گروں' میں خود کفیل ہو جاتا ہے بلکہ پولیس کے ذریعے ان کو ایکسپورٹ امپورٹ کرتا پھرتا ہے! :)
اب ہم نے ان سے "ایٹم بم" تو بنوانا نہیں۔ شرلی، پٹاخہ ہی بنوائیں گے نا! ۔ ہماری بلا سے ہوں کیمیا گر۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی ۔۔ ہم کو شرلی بنا کے دے کوئی
 
فرقان احمد

محفلین
کسی قدر تحدید کر لینا مناسب رہے گا۔ کم از کم ایک ہزار مراسلات کا پیمانہ مقرر کیا جائے۔مثبت درجہ بندیاں فی ہزار مراسلہ سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ منفی ریٹنگ کو شمار قطار میں نہ رکھا جائے تو بہتر ہے اور یاد رہے کہ منفی ریٹنگز کا سلسلہ محفل میں کافی دیر بعد شروع کیا گیا تھا، جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے۔​
 
جو بھی ہے ہمیں 6 نمبر ملے ہیں۔ :sad:

اب ایسا کوئی بھی طریقہ ہم قبول نہیں کریں گے جس سے یہ نمبر مزید کم ہو جائیں۔ :D:p
بھیا آپ فکرمت کریں ہم آپ سے ایک درجہ نیچے ہی ہیں،
آپ کو ہر گز نیچے نہ آنے دیں گے ۔
 
احمد محمد

محفلین
ریاضی دان تو یہ (عرفان سعید صاحب) ہیں فیثا غورث (Pythagoras) تو عبث بدنام ہوا۔:ROFLMAO:

مزید برآں اسے توجہ دلاؤ عندیہ بھی سمجھا جائے تاکہ ہمارے اعمال نامہ کی جانچ بھی جلد نشر کی جاوے۔ :D:D
 
محمداحمد

لائبریرین

فلسفی

محفلین
ریاضی دان تو یہ (عرفان سعید صاحب) ہیں فیثا غورث (Pythagoras) تو عبث بدنام ہوا۔:ROFLMAO:

مزید برآں اسے توجہ دلاؤ عندیہ بھی سمجھا جائے تاکہ ہمارے اعمال نامہ کی جانچ بھی جلد نشر کی جاوے۔ :D:D
روز چکر لگایا کرو بھائی ۔۔۔ سینچری تو پوری کرو پہلے۔ بہت غیر حاضریاں ہیں آپ کی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محبت کرنے والے گفتگو کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔

یہ لڑی بھی ایسی ہی ہے اور ایسی ہی محبت سے بنائی گئی ہے۔ اور ہمیں بہت اچھی لگی۔ :)
 
فلسفی

محفلین
Top