آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

محمد وارث

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔

اس فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا ہی کسی کا مثبت انڈیکس کم ہوگا۔ مجھے تو یہ الٹا لگ رہا ہے مثال کے طور پر:

پہلے صارف کے ایک ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار مثبت ریٹنگز ہیں اور دس منفی سو اس کا انڈیکس آپ کے فارمولے سے بنا 30۔

دوسرے صارف کے دس ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار ہی مثبت ریٹنگز ہیں اور دس ہی منفی، اس بیچارے کا مثبت انڈیکس بنا، 3

اب یہ دیکھیے کہ "کامن سنس" تو کہہ رہی ہے کہ اگر ایک صارف نے دس ہزار مراسلوں میں صرف دس منفی ریٹنگز لی ہیں تو اس کا مثبت انڈیکس زیادہ بہتر ہونا چاہیے کیونکہ دوسرے صارف نے صرف ایک ہزار مراسلوں میں 10 منفی ریٹنگز لے لی ہیں لیکن آپ کا فارمولا کہہ رہا ہے کہ نہیں زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز لینے والے کو اچھی خاصی سزا دی جائے (حالانکہ یہ ایک اچھی بات تھی کہ اس کے زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز تھیں)۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی میرا رزلٹ کیوں روکا گیا ؟
میں کوئی فیل ہونے سے ڈرتا ہوں کیا ؟
ویسے ہم طالب شہرت تو ہیں نہیں مگر پھر بھی "بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا" ؟
 
عرفان سعید

محفلین
ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔

اس فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا ہی کسی کا مثبت انڈیکس کم ہوگا۔ مجھے تو یہ الٹا لگ رہا ہے مثال کے طور پر:

پہلے صارف کے ایک ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار مثبت ریٹنگز ہیں اور دس منفی سو اس کا انڈیکس آپ کے فارمولے سے بنا 30۔

دوسرے صارف کے دس ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار ہی مثبت ریٹنگز ہیں اور دس ہی منفی، اس بیچارے کا مثبت انڈیکس بنا، 3

اب یہ دیکھیے کہ "کامن سنس" تو کہہ رہی ہے کہ اگر ایک صارف نے دس ہزار مراسلوں میں صرف دس منفی ریٹنگز لی ہیں تو اس کا مثبت انڈیکس زیادہ بہتر ہونا چاہیے کیونکہ دوسرے صارف نے صرف ایک ہزار مراسلوں میں 10 منفی ریٹنگز لے لی ہیں لیکن آپ کا فارمولا کہہ رہا ہے کہ نہیں زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز لینے والے کو اچھی خاصی سزا دی جائے (حالانکہ یہ ایک اچھی بات تھی کہ اس کے زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز تھیں)۔
آپ نے تو فارمولے کی تقطیع کر ڈالی!
:)
 
عرفان سعید

محفلین
ڈاکٹر صاحب اس فارمولے پر مجھے بھی تھوڑا سا اعتراض ہے۔
شکر ہے آپ نے ابھی کوئی بڑا اعتراض نہیں کیا، چھوٹا ہی یہ ہے تو بڑا کیا ہوگا!
:)
س فارمولے میں منفی ریٹنگز کو کل مراسلوں سے ضرب دینا منفی ریٹنگز کے فیکڑ کو ہزاروں گنا بڑھانے کے مترادف ہے (خاص طور پر ان کے لیے جن کے مراسلے زیادہ ہیں)، اور فارمولا اس طرح کا ہے کہ جتنا حاصل ضرب (منفی ریٹنگز ضرب کل مراسلے) زیادہ ہوگا اتنا ہی کسی کا مثبت انڈیکس کم ہوگا۔
معمولی منفی چیزوں کے اثرات کتنے ضخیم اور دیرپا ہو سکتے ہیں، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔
:):):)
پہلے صارف کے ایک ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار مثبت ریٹنگز ہیں اور دس منفی سو اس کا انڈیکس آپ کے فارمولے سے بنا 30۔
دوسرے صارف کے دس ہزار مراسلے ہیں، تین ہزار ہی مثبت ریٹنگز ہیں اور دس ہی منفی، اس بیچارے کا مثبت انڈیکس بنا، 3
صاف صاف مطلب یہ ہے کہ دوسرےصارف نے جو نو ہزار مراسلے کیے، ان پر کوئی مثبت ریٹنگ نہ لے سکا۔ فضول میں محفلین کو تنگ کرتا رہا
:)

لیکن آپ کا فارمولا کہہ رہا ہے کہ نہیں زیادہ مراسلوں پر کم منفی ریٹنگز لینے والے کو اچھی خاصی سزا دی جائے
شکر ہے میں صرف انڈکس کا ہی حساب لگا رہا ہوں۔
شومیٔ قسمت سے منتظم ہوتا تو رزلٹ دیکھ کر ہی کافی لوگوں کو کم از کم عارضی معطل کر دیتا۔ :D

تفننِ طبع کے طور پر طبیعت کی شوخی کا اظہار کرنا چاہ رہا تھا، اس کی روشی میں میرے جوابات کو دیکھا جائے۔
آپ نے جو نکات اٹھائے، کافی جاندار ہیں۔ ان پر سنجیدگی سے سوچتا ہوں۔
 
Top