آپ کا محفل میں مثبت انڈکس

محمداحمد

لائبریرین
عاجز اپنی بات کر رہا تھا۔ :p

آپ تو استاد ٹھہرے۔

ایک تو اس "عاجز" نے بہت "تنگ" کیا ہے۔ :)

جسٹ کڈنگ :)

اگر ہم اُستاد ہوتے تو چائے کی ہوٹل پر بیٹھ کر اکمل بھائی کی غزل نہ سُنتے۔ o_O:)
 

فلسفی

محفلین
ایک تو اس "عاجز" نے بہت "تنگ" کیا ہے۔ :)

جسٹ کڈنگ :)

اگر ہم اُستاد ہوتے تو چائے کی ہوٹل پر بیٹھ کر اکمل بھائی کی غزل نہ سُنتے۔ o_O:)
عاجز بھی تو کسی سے عاجز آیا ہی ہے نا!

یعنی آپ نے بھی غزل نہیں سنی، حالانکہ میرا پورا دھیان آپ اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب ہی کی طرف تھا۔ پھر کس نے سنی ہے۔ :atwitsend:
 

محمد وارث

لائبریرین
صاف صاف مطلب یہ ہے کہ دوسرےصارف نے جو نو ہزار مراسلے کیے، ان پر کوئی مثبت ریٹنگ نہ لے سکا۔ فضول میں محفلین کو تنگ کرتا رہا
فیس بُک پر جب پہلے پہل ری ایکشنز کا آپشن شروع ہوا تھا تو 'ناپسند' کا کوئی آپشن نہیں تھا (اب بھی نہیں ہے) لیکن ایک بار آپ کسی پوسٹ کو "لائک" کرنے کے بعد "ڈس لائک" کر سکتے تھے تو کسی ستم ظریف نے تبصرہ کیا کہ فیس بُک پر کسی پوسٹ کو ڈس لائک کرنے کے لیے پہلے لائک کرنا ضروری ہے! (ڈس لائک کا لفظ بھی اب ہٹا دیا گیا ہے وہاں سے)۔

آپ کا فارمولا اس بات کا بھی "اُلٹ" ہی پیش کرتا ہے، زیرا کہ اوپر والا بیچارہ صارف جس نے نو ہزار مراسلے کر کے کوئی مثبت ریٹنگ نہیں لی، وہ اگر ان مذکورہ نو ہزار مراسلوں پر نوے ہزار مثبت ریٹنگز بھی لے لیتا اور منفی ریٹنگ ایک بھی نہ ہوتی تو یہ فارمولا قیامت تک اس کا "مثبت انڈکس" نکال کر نہ دکھا سکتا تھا گویا آپ سے "مثبت انڈکس" لینے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے دوسروں صارفین کو 'فضول میں تنگ کر کے" ان سے سے منفی ریٹنگ لی جائے ورنہ کون سا انڈکس اور کیسا مثبت! :)

(ایک بار پھر دریدہ دہنی کے لیے معذرت)۔ :)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ظاہر ہے حضرت، فرشتوں کی محفل تو ہے نہیں۔ سارے انسان ہیں کہیں نہ کہیں تو غلطی کریں گے۔ :)
وارث بھائی کے کہنے کا مطلب ہے کہ عرفان بھائی کی مثبت پسندیدگی حاصل کرنے کے لیے پہلے منفی کام کیے جائیں۔۔۔
وہ بھی دوسروں کو بلاوجہ تنگ کرنے کے۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔
کیا خوب نکتہ لکالا ہے!!!
:applause::applause::applause:
 
Top