آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

فہیم

لائبریرین
لیکن مجھے تو ہر چیز میں اپنا شہر ہی نمبر ون لگتا ہے۔

چاہے وہ ترقی یافتہ کام ہوں
یا دھماکے
 
شمشاد

لائبریرین
دیہات سب کے سب ایک جیسے ہوتے ہیں۔ وہی ڈھور دنگروں کے گلوں میں بجتی گھنٹیاں، وہ کچے پکے مکان، وہی کھیت کھلیان، وہی سادہ لوگ اور وہی سادہ ماحول۔

دیہات کی کیا ہی بات ہے۔
 
مجھے دو شہر پسند ہے سب کو ایک ہی شہر پسند ہے پر مجھے دو اچھے لگتے ہے خیر ایک تو ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلم باد۔۔۔۔ معذرت چاہتا ہو لجہ کچھ پٹھانوں والا ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ اور دوسرا
سڈا شہر سردارآباد (فیصل آباد۔۔۔ لیل پور)
 
زونی

محفلین
بھئی مجھے تو کوئی شہر ناپسند نہیں ھے اوریہ بھی فطری بات ھے کہ ہر شہر کے باسیوں کو اپنے شہر سے خاص لگاؤ اور اپنائیت ہوتی ھے جیسے کہ اپنے گھر سے،لیکن یہ بات بھی درست ھے کہ لاہور میں رہنے والوں کا کہیں اور گزارا نہیں:grin:
 
فہیم

لائبریرین
میں‌ اس بات کو نہیں مانتا

کیوں کے یہاں کراچی میں کافی ایسے لوگ ہیں۔
جن کے ماشاء اللہ سے لاہور میں‌ اپنا گھر بار ہے۔
کوئی پریشانی بھی نہیں۔
لیکن پھر بھی وہ یہاں کراچی میں چھڑوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔
 
ہر شخص کے حالات علیحدہ ہوتے ہیں ،اب یہ تو وہی بتا سکتے ہیں کہ وہ چھڑوں کی سی زندگی کیوں گزار رہے ہیں ،کئی لوگ تو جاب کے سلسلے میں اور کئی اپنی ذاتی وجوہات کی وجہ سے مختلف شہروں میں مقیم ہوتے ہیں لیکن اپنا شہر تو اپنا ہی ہوتا ھے نا، کیا خیال ھے:rolleyes:، اب آپ بھی تو لوگوں کو انسانیت سکھانے لاہور اتے ہی رھے ہیں;)
 
چلیں میرا آنے کا فائدہ تو نظر آیا;)
 
فہیم

لائبریرین
سہرا اور میرے سر

ارے نہیں‌ بھئی میں نے اپنا سر ابھی شادی والے سہرے کے لیے بچا کر رکھا ہوا ہے:grin:
 
Top