زیک
مسافر
Dpreview اچھا سائٹ ہے۔ نائکن کے حوالے سے Thom Hogan کا سائٹ بھی اچھا ہےیہی اچھی اچھی باتیں سُن کر تو نائکن کی طرف متوجہ ہوا ہوں. ڈیجیٹل فوٹو گرافی ریویو نے بھی بہت مدد کی.
Dpreview اچھا سائٹ ہے۔ نائکن کے حوالے سے Thom Hogan کا سائٹ بھی اچھا ہےیہی اچھی اچھی باتیں سُن کر تو نائکن کی طرف متوجہ ہوا ہوں. ڈیجیٹل فوٹو گرافی ریویو نے بھی بہت مدد کی.
ٹیلی فوٹو لینز تو کبھی بھی وی آر کے بغیر نہیں لینا چاہیئےوی آر کے بعد ہینڈ ہیلڈ فوٹو گرافی خاصی آسان ہو گئی ہے.
یہی بات کینن میں بھی ہے ۔ ویو فائنڈر میں کافی سیٹنگس آتی رہتی ہیں اگر بٹنوں پر ہاتھ سیٹ ہو تو بہترین ۔سونی کی اکثر سیٹنگ مینو کے ذریعہ ہوتی ہے جبکہ نائکن ڈی 7500 میں آپ بہت ساری تبدیلیاں ویوفائنڈر سے آنکھ ہٹائے بغیر کر سکتے ہیں۔ ایک بار نائکن کی عادت ہو جائے تو پھر دوسرے سسٹم اچھے نہیں لگتے
السلام علیکمچند ایک روز قبل ایک کینن کا لینس پچھتر - تین سو (75-300) کا لیا ہے ۔ کافی بھاری ہے لیکن ایک زوم لینس ضروری تھا ۔ پرفارمنس بھی اچھی لگی ۔
البتہ بھاری ہونا کافی بھاری لگ رہا ہے۔
تابش اس حوالے سے بالکل نالائق ہے۔ آج تک کوئی پروفیشنل کیمرہ ہاتھ میں نہیں پکڑا۔ موبائل کیمرہ بھی ہمیشہ آٹو سیٹنگ کے ساتھ ہی استعمال کیا۔تابش صدیقی آپ بھی مشورہ دیں۔
شکریہ۔تابش اس حوالے سے بالکل نالائق ہے۔ آج تک کوئی پروفیشنل کیمرہ ہاتھ میں نہیں پکڑا۔ موبائل کیمرہ بھی ہمیشہ آٹو سیٹنگ کے ساتھ ہی استعمال کیا۔
وعلیکم السلام بہنا۔السلام علیکم
مجھے بھی مشورہ چاہیے۔ میں اپنے گیارہ سالہ بھتیجے کو کیمرے کا تحفہ دینا چاہ رہی ہوں۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کون سا لوں کیوں کہ اب اس کی اسائنمنٹس وغیرہ میں بھی فوٹو گرافی شامل ہو جاتی ہے اور اسے خود بھی شوق ہے۔ موبائل اس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں سو ایسا کیمرہ چاہ رہی ہوں جو کم از کم اس کے کالج جانے تک استعمال بھی ہو جائے، رزلٹ بھی اچھا ہو اور وہ مختلف experiments بھی کر سکے۔بجٹ کا اتنا مسئلہ نہیں ہے۔ بس کیمرہ ایسا بھی نہ ہو کہ فنکشنز کم ہوں یا رزلٹ معیاری نہ ہو اور اتنا مہنگا بھی نہ ہو کہ کچھ نقصان کر بیٹھے تو دوسرا کیمرہ لے کر دینا مشکل ہو جائے۔
تابش صدیقی آپ بھی مشورہ دیں۔ امجد میانداد اور زکریا تو شاید اب یہاں آتے ہی نہیں۔ نیرنگ خیال ، ابن توقیر آپ لوگوں سے بھی مشورے کی درخواست ہے۔
جزاک اللہ خیرا عاطف بھائی۔ پوائنٹ شوٹ ہی بہتر رہے گا۔فیصلہ آسان ہو گیا ہے۔ اب اس میں موجود آپشن دیکھ رہی ہوں۔کثرت سے استعمال کرنے کا ارادو ہو تو پوائنٹ شوٹ ٹھیک رہیں گے ۔ ایس ایکس 60 کیننن ۔ اور نیکون پی 900 بہترین انتخاب ہیں کیوں کہ لینس وغیرہ کی ضرورت نہیں رہتی آپٹیکل پاور بہت بہترین ہوتی ہیں اور یہی ان کا خاص جوہر ہے۔۔۔
لیکن اگر مینوئل سیٹنگ سے تجربات کرنا ترجیح ہوں تو ایس ایل آر زیادہ ٹھیک رہیں گے البتہ تجربات کے لیے لینس کی تنوع پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو ایک الگ خرچے کا سبب ہوتاہے ۔ ایس ایل آر میں کینن 1300 ڈی۔یا 200ڈی۔آغاز میں اچھے ہیں اور نیکون میں ڈی 3400 - اور ڈی 5600 بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں ۔
لیکن ڈی پی رویو میں سب کا تجزیہ دیکھ کر فیصلہ کیجیئے تو بہتر ہوگا۔
و علیکم اسلام،السلام علیکم
مجھے بھی مشورہ چاہیے۔ میں اپنے گیارہ سالہ بھتیجے کو کیمرے کا تحفہ دینا چاہ رہی ہوں۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کون سا لوں کیوں کہ اب اس کی اسائنمنٹس وغیرہ میں بھی فوٹو گرافی شامل ہو جاتی ہے اور اسے خود بھی شوق ہے۔ موبائل اس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں سو ایسا کیمرہ چاہ رہی ہوں جو کم از کم اس کے کالج جانے تک استعمال بھی ہو جائے، رزلٹ بھی اچھا ہو اور وہ مختلف experiments بھی کر سکے۔بجٹ کا اتنا مسئلہ نہیں ہے۔ بس کیمرہ ایسا بھی نہ ہو کہ فنکشنز کم ہوں یا رزلٹ معیاری نہ ہو اور اتنا مہنگا بھی نہ ہو کہ کچھ نقصان کر بیٹھے تو دوسرا کیمرہ لے کر دینا مشکل ہو جائے۔
تابش صدیقی آپ بھی مشورہ دیں۔ امجد میانداد اور زکریا تو شاید اب یہاں آتے ہی نہیں۔ نیرنگ خیال ، ابن توقیر آپ لوگوں سے بھی مشورے کی درخواست ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔و علیکم اسلام،
ہم ابھی بھی آتا ہوں ادھر
اگر تو آپ نے طے کر لیا ہے کہ پوائنٹ اینڈ شوٹ لینا ہے تو پھر تو ٹھیک ہے ریفرینس کے لیے یہ کراچی کی ایک دکان کا بلاگ نظر سے گزرا تھا اور میں ان کو وزٹ بھی کر چکا ہوں۔
CAMERA CORNER
ان میں کچھ سیمی پروفیشنل کیمرے بھی ہیں جن سے تجربات کیے جا سکتے ہیں مینوئل۔
باقی ڈی ایس ایل آر میں تو آپ ذہن میں کم از کم 30 سے 35 ہزار سے شروع سمجھیں۔
آورکزئی صاحب ،!میرے ساتھ فی الحال نائکون ڈی750 ہے۔۔۔ نیا نیا شوق ہے۔۔۔ لیکن ابھی پیسے اکھٹا کر رہا ہوں نائکوں ڈی850 کے لیے۔۔۔
آورکزئی صاحب ،!
اپنی تصاویر کے لیے ایک الگ دھاگا شروع کیجیئے اور تصاویر کے ساتھ ساتھ معلومات بھی فراہم کیجیئے تاکہ دھاگا عام محفلین کے لیے مفید بھی ہو جائے دلچسپ بھی ۔ کیا خیال ہے ؟
بس دیکھیئے ٹیگ کیا گیا تو حاضر بھی ہو گیا۔جزاک اللہ خیرا۔
اچھا لگا آپ کو محفل میں دیکھ کر۔ شاید اب آپ تصویریں پوسٹ نہیں کرتے۔ اسی لیے مجھے لگا آپ اب یہاں نہیں آتے۔
کیسے ہیں آپ اور بچہ پارٹی کیسی ہے؟
ماشاءاللہ۔ بہت سی دعائیں آپ سب کے لیے۔بس دیکھیئے ٹیگ کیا گیا تو حاضر بھی ہو گیا۔
میں اور بچے الحمداللہ بالکل بھلے چنگے ہیں
آپ سنائیں کیسی ہیں اور محفل والے اب بھی ویسے ہیں ہیں جیسے تب تھے؟
آپ اسلام آباد ہی ہوتی ہیں نا؟ماشاءاللہ۔ بہت سی دعائیں آپ سب کے لیے۔
میں بھی ٹھیک۔ الحمداللہ۔ محفل والے اچھے ہیں ہمیشہ کی طرح لیکن پرانے محفلین گم یا بہت مصروف ہو گئے ہیں شاید۔