کچھ ہی دن ہوئے ہیں ۔
ایس ایل آر کا شوق تھا اور اس قسم کا پہلا تجربہ ہے ۔کافی پسند آیا تصاویر اچھی کرسپی اتارتا ہے ،ابھی محض آٹو موڈز شٹر پرایورٹی اور اپرچر پرایورٹی وغیرہ کو ٹیسٹ کیا اچھا اور مزیدار لگا۔
مینول موڈ میں ابھی اچھی تصویر اتارنا نہیں آئی خصوصا رات کے اوقات میں، لگتا ہے مشکل ہے۔اچھی طرح سمجھ نہیں آیا کنٹرولزکو مناسب طرح ہینڈل کرنا
شاید وقت طلب ہے ۔۔۔
ماڈل کافی کمپیکٹ ہے شایداسی لیے ہلکا بھی ہے ۔سپیڈ اور پراسیسنگ میں اور بوٹنگ بھی کافی اچھا ریسپانس ہے ۔مینیو وغیرہ نیویگیٹ کرنا ٹچ سکرین میں کافی ہینڈی ہیں ۔سکرین الٹ پلٹ کر گھمائی بھی جاسکتی ہے ۔البتہ یہ بات بچوں کےلیے اچھی ہے۔کیوں کہ اصل استعمال ویو فائنڈر ہی دیتا ہے۔مجھے چشمے کی وجہ سے ذرا پریشانی تھی مگر ویو فائنڈر میں ایک ڈئیاپٹر کمپنسیشن ہے جو مجھے از حد اچھی لگی ۔بیٹری بھی اچھی ہے مگر چارج کرنے کی لیے نکال کر چارجر میں لگانی پڑتی ہے یہ بات اچھی نہیں یو ایس بی سے چارج ہونہیں ہوتا یہ بات کافی بری لگی ۔وائی فائی اور بلوٹوتھ کی وجہ سے کنیکٹوٹی اچھی ہے موبائل اور کمپیٹر دونوں سے ۔
مینوَل موڈ پر تجربات کروں گا تو آپ سے مشورہ کی ضرورت پڑے گی
مجھے لگا کہ اس میں کافی چیزیں تجربات سے سمجھنے والی ہیں ۔
را فارمیٹ اور پکچرپراسیسنگ کا اندازہ ابھی بالکل نہیں۔