آپ کا 2012 کیسا گزرا

نیلم

محفلین
میرا 2012 کا سال کئی حوالوں سے اچھا گزرا۔ اس سال مثبت کام یہ کیا کہ میں نے تقریبا" ہر چیز کو اکیلے فیس کرنا سیکھا۔ لوگوں کے ساتھ اپنے رویے کو کافی بہتر کیا پہلے میں نرم دلی کا کم ہی مظاہرہ کرتی تھی مگر اس سال میں نے لوگوں سے نرم دل سے پیش آئی اور اس کے نتیجے میں لوگوں کے دلوں میں میرے لئے جو عزت بڑھی وہ ناقابل بیان ہے:lovestruck: اور سال کافی مزے بھی کئے دوستوں کے ساتھ کچھ ٹینشن بھی رہیں مگر اوورآل میرا 2012 کا سال یادگار اور کافی اچھا گزرا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:)
گُڈ یعنی آپ لکی رہیں اس سال :)
 

عمراعظم

محفلین
قلم ہو،تیغ ہو،تیشہ کہ ڈھال مت چھینو
کبھی کسی سے کسی کا کمال مت چھینو
ابھی بجھاًو نہ کینڈل،نہ کیک کاٹو ابھی
کچھ اور دیر میرا پچھلا سال مت چھینو
 

نیلم

محفلین
لفظوں میں بیان کرنے کی ہمت نہیں ۔ میں گزرے سال پر کوئی نظر نہیں ڈالنا چاہتی۔ اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ ساری خوشیوں پر ایک غم بھاری ہو گیا۔ اور اب وہ ایک غم پوری زندگی پر بھاری ہے۔
بلکل کچھ غم ایسے ہوتے ہیں جو زندگی کے ساتھ چپک جاتےہیں ،،لیکن زندگی چلتی رہتی ہے رُکتی نہیں اور بہادر لوگ صابر ہوتے ہیں اور صبر کا بدلہ جنت ہے:) be brave
 
Top