آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51

ہادیہ

محفلین
کچھ لوگ دوسروں کے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم کرتے ہیں جیسے دنیا جہاں کا تجربہ صرف انہیں ہے۔۔۔ ایسے لوگوں کے لیے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
 
کچھ لوگ شاید احساس کمتری یا برتری کا شکار ہوتے ہیں۔ انھیں مزاح، سنجیدہ اور سنجیدگی مزاح لگتی ہے۔ ایسے حضرات کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں۔
فلسفی بھائی اور ہادیہ بہنا بہتر ہے کہ اس موضوع کو یہاں ہی اختتام پذیر کر دیں ۔
 
ہادیہ

محفلین
فلسفی بھائی اور ہادیہ بہنا بہتر ہے کہ اس موضوع کو یہاں ہی اختتام پذیر کر دیں ۔
عدنان بھائی میرا لڑنے کا موڈ نہیں ہے۔۔۔ جب بات ہی غلط کی جائے گی تو میں تو بولوں گی۔۔۔ مسٹر فلسفی صاحب یہ بات بھول گئے ہیں یہاں عورتیں بھی ہیں ۔ جب آپ ڈائریکٹ کہہ سکتے ہیں کہ صنف نازک کی زبان لمبی ہوتی ہے تو میں بھی ڈائریکٹ کہہ سکتی ہوں کہ مرد حضرات کونسا گونگے ہوتے ہیں ۔۔۔ اور مجھے کسی قسم کی احساس کمتری یا برتری نہیں ہے۔۔۔ بات کرنے کا پتہ ہے تو سننے کا بھی حوصلہ رکھیں ۔۔۔
 
چلیں درگزر کریں ۔
 
عرفان سعید

محفلین
سوری عرفان سعید صاحب آپ کی "زبان" والی لڑی خراب ہوگئی۔۔۔ایک عورت کی زبان کی وجہ سے۔۔۔اب سب مرد حضرات خوش ہیں۔۔۔
لڑی خراب ہوجائے کوئی بات نہیں۔ آپ کا موڈ خراب ہو جائے یہ بہت بری بات ہے۔ اگر آپ کو میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
 
اب سب مرد حضرات خوش ہیں۔۔۔
ہادیہ بہن ہم جیسے مرد اس ہی وقت خوش اور پرسکون رہتے ہیں جب ان کی بہنا ان سے ناراض نہ ہوں ،
میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی طلب کرتا ہوں ۔ ہمارا اور فلسفی بھائی کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا یہ بات ایک عام انداز میں کہی گئی تھی ۔
چلیں اب ہنستے مسکراتے سب کو خوش دلی سے جواب دیں ۔:)
 
احمد محمد

محفلین
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا، فلسفی تو فلسفہ ہی دے سکتے ہیں، مار تو بعد میں میرے، آپ جیسے بھلا مانس کھاتے ہیں۔ :D:D:D

اور ویسے بھی سرگوشی کر کے پنگا تو آپ نے ہی کیا تھا۔ اب انہیں کاہے بلاتے ہیں۔ :D
بھائی پنگے پر ہوئے متوقع دنگا بھی تو ہم نے بچایا ہے نا ،
اب آپ یہان اپنی سیاست چمکانے آگئے ۔:p
 
فلسفی

ہاں آپ تو جلتی پر پانی ڈالنے آئے ہیں۔

بھائی پنگے پر ہوئے متوقع دنگا بھی تو ہم نے بچایا ہے نا ،
اب آپ یہان اپنی سیاست چمکانے آگئے ۔:p
کیا بات ہے آپ کی۔ بھائی مزاح کو میں انجوائے کرتا ہوں چاہے براہ راست میری ذات کے متعلق ہو۔ لیکن سنجیدہ لڑیوں میں بہت سے ایسے مراسلے ہیں محفل پر جو مجھے پسند نہیں۔ لیکن اگر ہر مراسلے کو میں اپنی ذات کے حوالے سے سوچنا شروع کردوں تو میں تو ذہنی مریض بن جاؤ گا۔ لہذا نظر انداز کرتا ہوں۔

ہاہاہا۔۔۔۔:D:D
ارے نہیں بڑے بھائی، سیاست نہیں چمکا رہا۔ ہم تو فقط محظوظ ہو رہے ہیں۔:D
یہ چیز میرے عزیز
 
محمد وارث

لائبریرین
مروجہ کتابی یا ادبی فارسی کلاسیکی فارسی سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن مروجہ گفتاری فارسی یا روزمرہ کی بول چال کی فارسی زبان بہت مختلف ہے اور اس کو میں بالکل بھی نہیں جانتا۔
 
ہادیہ

محفلین
لڑی خراب ہوجائے کوئی بات نہیں۔ آپ کا موڈ خراب ہو جائے یہ بہت بری بات ہے۔ اگر آپ کو میری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
سرجی آپ کی کوئی غلطی نہیں ۔۔۔ آپ کو معزرت کی کیا ضرورت بھلا:)

ہادیہ بہن ہم جیسے مرد اس ہی وقت خوش اور پرسکون رہتے ہیں جب ان کی بہنا ان سے ناراض نہ ہوں ،
میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر معافی طلب کرتا ہوں ۔ ہمارا اور فلسفی بھائی کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا یہ بات ایک عام انداز میں کہی گئی تھی ۔
چلیں اب ہنستے مسکراتے سب کو خوش دلی سے جواب دیں ۔:)
عدنان بھائی خیر ہے ۔۔۔اتنی لڑائی میرے لیے نارمل بات ہے:p ۔۔۔ اصل میں مجھے سرٹیفیکیٹ نہیں لینا کچھ لوگوں سے زبردستی کا۔۔ سو بی ہیپی۔۔۔:D
 
مادری زبان پنجابی ہے. دسترس تو کسی زبان پر بھی نہیں ہے.
پنجابی، اردو اور انگریزی بول سکتی ہوں.
عربی لکھ پڑھ اور تھوری تھوڑی سمجھ سکتی ہوں.
 
Top