محمد امین
لائبریرین
جی روڈ پر صبر کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ جس کی ہمارے ہاں بہت کمی ہے ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ پہلے نکل جائے ۔
آج میں بڑی سڑک سے گھر آنے کے لیے چھوٹی سڑک پر گاڑی موڑ رہا تھا۔ سامنے پیٹرول پمپ ہونے کی وجہ سے رش تھا اور عین موڑ پر ایک صاحب بائک روک کر کسی سے باتیں کر رہے تھے۔ آس پاس مزید بسیں رکی ہوئی تھیں (غلط جگہوں پر)۔ تو میں نے تھوڑا تیز لہجے میں ان صاحب سے کہا ایک طرف ہوجائیں درمیاں میں کیوں کھڑے ہیں (اتنی شرافت سے نہیں کہا تھا ) ۔۔ تو ابو نے سرزنش کی۔۔۔۔