شمشاد
لائبریرین
آج مجھے اس بات پر غصہ آیا کہ میں ایک کام سے گیا، دفتر نو بجے کھلنا تھا تو ساڑھے نو بجے تک عملہ ہی غائب، اسی دفتر کی دوسری برانچ میں گیا تو معلوم ہوا کہ عملہ ۱۰ بجے آئے گا۔ انتظار کرتے کرتے عملہ ساڑھے دس بجے آیا۔ کُرسی پر بیٹھتے بیٹھتے مزید پانچ منٹ لگا دیئے، پھر سسٹم کام نہیں کر رہا جس میں مزید ۲۵ منٹ لگا دیے۔ اللہ اللہ کر کے ۱۱ بجے کام شروع ہوا، اتنے میں پچاس بندوں کی لائن لگ چکی تھی۔ جو کام نو بجے ہونا تھا وہ گیارہ بجے کے بعد ہوا۔