(سرورق بشکریہ اوپن لائبریری کوَرز اےپیآئی)
کلف سٹال کی
The Cuckoo’s Egg: Tracking a Spy Through the Maze of Computer Espionage پڑھ رہا ہوں۔
کلف سٹال ۱۹۸۶ میں کیلیفورنیا کی
لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری میں کمپیوٹر سسٹم ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تعینات ہوئے تھے (سٹال بنیادی طور پر فلکیاتی سائنسدان تھے)۔ اپنی نئی ملازمت شروع کرنے کے ابتدائی دنوں میں ہی ان پر یہ انکشاف ہوا کہ ایک ہیکر ان کی لیب کے ایک کمپیوٹر میں گھس آیا ہے۔ یہ کتاب اس ہیکر کے تعاقب کی داستان ہے۔
کتاب بالکل کسی جاسوسی ناول کی مانند لکھی گئی ہے (جس کے مرکزی کردار خود سٹال ہیں اور ساری کہانی بیان کر رہے ہیں)۔ ابھی میں بارہویں باب تک ہی پہنچا ہوں (کُل ۵۶ ابواب ہیں)، لیکن پڑھنے کا مزا آ رہا ہے۔ اگر آپ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو بھی یہ کتاب پسند آئے گی۔ (سٹال تقریباً تمام تکنیکی باتوں کی ساتھ ساتھ وضاحت بھی کرتے ہیں، سو اگر آپ اس زمانے کی کمپیوٹنگ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تب بھی بیان کیے گئے واقعات آپ کی سمجھ میں آتے جائیں گے۔)