عائشہ صدیقہ
محفلین
سر ابھی میں لاشعور کے تابع نہیں ہوئی اور ایسا بھی نہیں کہ شعور کی رو بہتی چلی جائے۔۔۔۔اور آپ یہ عمران بھائی کی باتوں پہ دھیان بالکل نہ دیںبات جزوی درست ہے۔اگر دماغی طبی خرابی نہ ہو تو عقل و شعور کے دائروں کو وسعت دینا عین ممکنات میں سے ہے۔ علامہ صاحب نے پہلے خطبے میں اس موضوع سے بھی ذرا مختلف انداز میں بحث کی ہے۔ شعور ایسی چیز نہیں جسے ادھار لیا جاسکے ، لیکن ایسی چیز بھی نہیں جس میں وقت اور ماحول کے ساتھ تبدیلی رونما نہ ہوسکے، اسی طرح عقل کے زوایے اور دائرے پیدائش سے موت تک تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔