آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

عباس رضا

محفلین
مظہر کلیم کی عمران سیریز میں لفظ "مخصوص" بہت چبھتا ہے، اس نے مخصوص اشارہ کیا، مخصوص انداز میں دستک دی۔۔۔ مظہر کلیم کی ہر کہانی کا ڈھانچہ ایک ہی ہوتا ہے بس گوشت پوست نیا ہوتا ہے۔۔۔مظہر کلیم نے فون پر معلومات حاصل کرنے میں جتنی رقم خرچ کردی ہے اتنی تو شاید قومی خزانے میں بھی نہیں ہوگی
 
شکر ہے کہ مجھے ابن صفی کی عمران سیریز کی آخری قسط پڑھتے وقت بھی یہ خبر نہ تھی کہ مظہر کلیم بھی کوئی شخص ہے۔۔
بعد میں جب چند قسطیں مظہر کلیم کی پڑھیں تو ایسا معلوم ہوا کہ "ابن صفی بی اے" کے بعد کوئی پرائمری لیول کا بندہ لکھنا شروع ہوگیا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
20180310_132635.jpg

آج کل محمد کے زیر مطالعہ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست۔ آر آر ٹولکین صاحب نے کمال شمال کی تخلیق کاری کی تھی۔
کافی عرصہ پہلے کی بچوں کی ایک فہرست کتابوں کی دکان والے کو ملتان بھیجی تھی۔چند کتابیں میں نے بھی لکھ دی تھیں۔کہ شاید جھونگے میں آجائیں۔وہ کہنے لگا کہ یہ تو کوئی لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوجائے گا بل ۔میں نے کہا کہ بھائی چند کتابیں ہر ماہ بھیج دیا کرو۔وہی پہلی قسط آئی ہے۔چند کتابیں ہیں بس۔
 
آخری تدوین:
ہم نے تو اوکسفرڈ بک کلب کی ممبرشپ لے رکھی ہے اور ان کی کتابوں پر دس فیصد رعایت لیتے ہیں اسی طرح لبرٹی بکس سے خریدتے ہوئے اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیںُ اور دس فیصد رعایت حاصل کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود نئی کتابیں شاذ و نادر ہی خریدتے ہیں ۔ البتہ پرانی کتابوں کا نہ پوچھیے، گھر میں کھلی جگہ مفقود اور کتابوں کے ڈھیر موجود ہیں، اور بڑھتے جارہے ہیں۔

سوچتے ہیں ایک بڑا گھر خرید لیں لیکن پھر خیال آتا ہے کہ خریدنا ایک ایسا عمل ہے جس میں رقم استعمال ہوتی ہے، اور رقم ہی وہ شے ہے جو مفقود ہے ۔ لہٰذا بس پریشان ہوئے پھرتے ہیں اور بس!
 
زیک

مسافر
کافی عرصہ پہلے کی بچوں کی ایک فہرست کتابوں کی دکان والے کو ملتان بھیجی تھی۔چند کتابیں میں نے بھی لکھ دی تھیں۔کہ شاید جھونگے میں آجائیں۔وہ کہنے لگا کہ یہ تو کوئی لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوجائے گا بل ۔میں نے کہا کہ بھائی پانچ پانچ ہزار کی ہر ماہ بھیج دیا کرو۔وہی پہلی قسط آئی ہے۔چند کتابیں ہیں بس۔
سو کتب؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
اطالوی طبیعیات‌دان، کارلو روویلی، کی Seven Brief Lessons on Physics ختم کی ہے اور Reality Is Not What It Seems: The Journey to Quantum Gravity پڑھ رہا ہوں۔ (اول الذکر کو آپ آخر الذکر کا خلاصہ کہہ سکتے ہیں۔)

41231931421_8c48aee174_o.jpg

دونوں کتابوں میں روویلی نے بڑے سہل اور خوبصورت انداز میں جدید طبیعیات کے دو ستون، نظریۂ اضافیت اور کوانٹم مکینیکس، کی تفصیل بیان کی ہے، اور پھر کوانٹم گریویٹی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔ (کوانٹم گریویٹی طبیعیات کی وہ شاخ ہے جس میں نظریۂ اضافیت اور کوانٹم مکینیکس کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ خود روویلی ان کوششوں میں سے ایک، لُوپ کوانٹم گریویٹی، کے بانیوں میں شامل ہیں۔)
 
عثمان

لوُپ کوانٹم گریویٹی پر لی سمولن کی کتاب پڑھی تھی۔ بیان دلچسپ نہ تھا۔ اس میں وضاحت کیسی ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
لوُپ کوانٹم گریویٹی پر لی سمولن کی کتاب پڑھی تھی۔ بیان دلچسپ نہ تھا۔ اس میں وضاحت کیسی ہے؟
میں نے لی سمولن کی کتاب نہیں پڑھی، سو موازنہ تو نہیں کر سکتا۔ Seven Brief Lessons… چھوٹی سی کتاب ہے جس میں شامل مضامین اپنے موضوعات کے مختصر تعارف کہلائے جا سکتے ہیں۔ لُوپ کوانٹم گریویٹی کا تعارف بھی مختصر لیکن دلچسپ ہے۔ ابھی Reality Is Not What It Seems کے لُوپ کوانٹم گریویٹی کے ابواب تک نہیں پہنچا، لیکن اِس کتاب میں روویلی کافی تفصیل میں گئے ہیں (نظریۂ اضافیت کا بیان مجھے بہت پسند آیا)، سو امید ہے کہ لُوپ کوانٹم گریویٹی کی وضاحت بھی اچھی ہو گی۔ روویلی کا طرزِ تحریر بھی خوب ہے اور بور نہیں ہونے دیتا۔

(ایک دلچسپ بات: روویلی نے پہلے دوسری کتاب (Reality…) لکھی تھی۔ پھر ایک اخبار کے لیے سات مضامین لکھے جو Reality… کا خلاصہ ہیں۔ یہی مضامین کتابی شکل میں Reality… کی اشاعت سے پہلے Seven Brief Lessons… کی شکل میں شائع ہو گئے۔)
 
Top