آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

موضوع ہر انسان کو خدا کی طرف سے دی گئی اتھارٹی اور اس کا استعمال ہے۔
اس کا خلاصہ ضرور پیش کیجیے گا میں بھی اس حوالے سے آج کل کچھ کتب کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ دیکھنا چاہوں گا کہ مصنف نے کیا نکتہ نظر اپنایا
 
پرانی کتابوں میں سے اینڈ بلائٹن کی دا فیمس فائیو سیریز ملی۔ اسی کا ایک ناول Five are together again پڑھ رہی ہوں۔
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو!

images

File:FiveAreTogetherAgain.jpg
موضوع کیا ہے ؟ اگر اس کا کچھ خلاصہ پیش کردیں تو مہربانی ہوگی
 

جاسمن

لائبریرین
پرانی کتابوں میں سے اینڈ بلائٹن کی دا فیمس فائیو سیریز ملی۔ اسی کا ایک ناول Five are together again پڑھ رہی ہوں۔
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو!

images

File:FiveAreTogetherAgain.jpg

میرے بیٹے کے پاس اس سیریز کے کافی زیادہ ناولز ہیں۔ وہ بھی بہت پڑھتا ہے۔
 

اے آر چاند

محفلین
بانو قدسیہ کی کتاب ہے۔ بہت سے لوگوں نے اسے ناول میں شامل کیا ہے ، لیکن یہ تکنیک کے حوالے سے ناول نہیں ہے۔ شہد کی مکھیوں کی کہانی ہے بلکہ ان کا دورانِ زندگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں یہ علامتی ناول ہی ہے ۔ اور میں اسے راجہ گدھ سے کہیں بہتر ناول قرار دیتا ہوں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
Implosion: India's Tryst with Reality by John Elliott

ایک برطانوی صحافی کی لکھی گئی انڈیا پر تنقیدی کتاب۔ مصنف موصوف نے قریب دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ انڈیا اور ساؤتھ ایشیا میں فنانشل اور سیاسی رپورٹنگ کرتے ہوئے گزارا ہے اور انڈیا پر ایک مستقل بلاگ بھی لکھتے ہیں۔ اس کتاب میں بنیادی طور پر انڈین سوسائٹی میں پھیلی ہوئی مختلف رویوں یا برائیوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ "جگاڑ" اور "چلتا ہے" پر مستقل باب باندھے گئے ہیں اور انڈیا کی انڈسٹری پر اس "جگاڑ" کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انڈین سیاست میں موروثیت اور کرپشن، خواتین کے حقوق، تحریکیں، نوے کی دہائی میں شروع ہونے والی فری اکانومی، پاکستان کے ساتھ تعلقات وغیرہ کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

51o6iene%2BnL._SX318_BO1,204,203,200_.jpg
 

ام اویس

محفلین
میں آجکل کیا پڑھ رہی ہوں ۔۔۔
یہاں لائبریری سے قرآن مجید کی چار بنیادی اصطلاحات ( ابو الاعلی مودودی صاحب) میں اسے بار بار پڑھنا چاہتی ہوں
اور فی ظلال القرآن ( سید قطب شہید)
اور میرے سرہانے پڑی کتابیں
اس ماہ کا ترجمان القرآن جسے ابھی کھولا بھی نہیں اور کسی وقت کچن سے نکلوں گی بیٹھ کر پڑھوں گی اور ہنڈیا جل جائے گی
اس ماہ کا ماہنامہ بقعہ نور جو بچوں سے سنا جائے گا
پھر فرات غضنفر کی شاعری “شام آنے کو ہے “ بار بار پڑھنے کو دل چاہتا ہے اور پڑھتی بھی ہوں
اور ایک نئی کتاب “ مکاتیب مریم “ مریم خنساء کے لکھے ہوئے خطوط ۔ ابھی ابتدائیہ ہی پڑھا ہے
“حروف چند “ اور “یہ خطوط “آگے پڑہنے کی ہمت نہیں ہوئی
“یہ خطوط “ میں ایک ماں اپنی بیٹی کے سفر آخرت کی روداد بیان کرتی ہے
 
Top