آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

شعلہ خیال اچهے شاعر ہیں لائیبریری کا حصہ ہے اپکی پسندیدہ کلام میں ان کا نام جلوہ افروز کر دیجئیے

گزارش بهی ہے اور استدعا بهی

نعیم صدیقی کتاب. شعلہ خیال
 
آج کل میں جناب ابنِ صفی مرحوم کی عمران سیریز پڑھ رہا ہوں، یہ میرا عمران سیریز پڑھنے کا دوسرا دور ہے، اس کے بعد فریدی سیریز شروع کروں گا وہ بھی ایک بار پڑھ چکا ہوں لیکن اب دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں،
 
زیک

مسافر
The Last Mughal: The Fall of a Dynasty, Delhi 1857 by William Dalrymple

دو تین دن پہلے بچوں کی کاپیاں لینے ایک بک اسٹور پر گیا تو میرے مطلب کی یہ کتاب بھی ہاتھ لگ گئی۔ 1857ء کی جنگِ آزادی (یا غدر) پر یہ مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے جو 2006ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مصنف پہلی بار لندن، دہلی اور لاہور کی تاریک لائبریریوں میں سڑتی ہوئی بیس ہزار کے قریب انگریزی، اردو اور فارسی دستاویزات کا مطالعہ کر کے ان کو منظر عام پر لایا ہے جو "The Mutiny Papers" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس کتاب کو تاریخ کی بہترین کتاب کے مختلف ایوارڈز بھی ملے ہیں۔

یہ کتاب "ای بُک" کی صورت میں بھی پڑھنے کے لیے دستیاب ہے۔

The_Last_Mughal%2C_The_Fall_of_a_Dynasty%2C_Delhi_1857.jpg
بہترین کتاب ہے کافی سال پہلے پڑھی تھی
 
اگر ابھی تک نہیں پڑھی تو آپ کے پاس اسے ختم کرنے کے لئے آٹھ ماہ ہیں

محمد وارث

لائبریرین
مشہور انڈین صحافی، ایڈیٹر اور سیاسی مبصر آنجہانی ونود مہتا کی خودنوشت
Lucknow Boy: A Memoir
تقسیم کے بعد کی انڈین سیاست پر پڑھنے کی ایک کڑی۔ اسی خود نوشت کا دوسرا حصہ Editor Unplugged اس کے بعد، انشاءاللہ۔
51P%2BVM-YwuL.jpg
 
کچھ دن پیشتر دل چاہا کہ کمیونزم کے بارے میں کچھ پڑھا جائے۔ اس سلسلے میں یوسف ظفر کی کتاب ’’یہودیت‘‘ ہاتھ لگی۔ ورق گردانی سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے کمیونزم اور سوشلزم کو بھی یہودی سازش قرار دیا ہے۔ ہم ابھی یہودیت کی شروع تاریخ تک ہی پہنچ پائے ہیں۔

انہی دنوں سلمان آصف صدیقی صاحب کے لیکچر علامہ اقبال کی نظم ’’لینن خدا کے حضور مین‘‘ کو سنا تو دلچسپی اور بڑھی۔

گو بچپن ہی سے گھر میں کمیونزم اور سوشلزم کا چرچا تھا لیکن کچھ زیادہ معلومات نہ تھیں۔ اسی تگ و دو میں تھے کہ سید سبطَ حسن کی شہرہء آفاق کتاب ’’ موسیٰ سے مارکس تک‘‘ بھی پرانی کتابوں کے ٹھیلے سے مل گئی۔

کل رات ڈاکٹر بلند اقبال کا لیکچر بھی (آدھا) سن لیا جو انہوں نے ’’موسیٰ سے مارکس تک‘‘ پر دیا ہے۔ اب اپنے مطالعے کو اسی کتاب سے شروع کیا چاہتے ہیں، بس یہ ناول جو پڑھ رہے ہیں ختم ہوجائے۔

<
 
Top