آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

قیصرانی

لائبریرین
کنڈل کی قیمت کتنی ہے اور کون سی قسم زیادہ بہتر ہے۔
کنڈل ایمازن والوں کی پیشکش ہے۔ اس کے کئی سائز اور کئی خصوصیات ماڈل کے حساب سے کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔ عام طور پر کئی ماڈل صرف ریاست ہائے متحدہ کے لئے اور کئی ماڈل ایسے ہیں جو برطانیہ کے لئے ہی بیچے جاتے ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل شپنگ کے لئے یہ ماڈل بیچا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 139 ڈالر ہے۔ ایمازن والے کنڈل یا اس کی کتب وغیرہ پاکستان میں آفیشلی ڈلیور نہیں ہوتیں
مندرجہ بالا ماڈل ہی ریفر کروں گا کہ اس پر کتاب پڑھنا کافی اچھا تجربہ رہتا ہے اور بلٹ ان روشنی کی وجہ سے رات کو اندھیرے میں بھی پڑھنا آسان ہے اور بیٹری بھی تقریباً اتنا ہی چلتی ہے جتنا بغیر روشنی کے استعمال کی جائے
 
تلمیذ

لائبریرین
اردو کتابوں کو پی ڈی ایف میں پڑھنے کے لیے تو کنڈل کی بجائے کوئی سی بھی پلے بُک کار آمد ہے۔ میں بلیک بیری کی سات انچ اسکرین والی پلے بک کو نہایت سہولت سے استعمال کرتا ہوں۔ کمپیوٹر سے کوئی بھی کتاب کاپی کریں اور بجلی چاہے ہو یا نہ ہو، دن یا رات کو اپنے وقت میں اسکرین کی روشنی میں آرام سے کتاب پڑھیں۔ بعد میں اس کو ڈیلیٹ کر کے نئی کتاب نقل کر لیں۔
 
آخری تدوین:

کنڈل کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سکرین کے پیچھے روشنی نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے میں بغیر کسی وقفے کے 4 سے 8 گھنٹے تک بھی مسلسل مطالعہ کر لیتا ہوں اور نہ تو سر درد ہوتا ہے اور نہ ہی آنکھوں پر بوجھ۔ Backlit سکرین جیسا کہ بلیک بیری یا ٹیبلٹ ہوتے ہیں، ان پر زیادہ دیر تک پڑھنا مشکل ہوتا ہے
 
بالکل متفق۔
بھائی یہ اپنی اپنی توانائی اور سکت کی بات ہے۔ ہم تو بمشکل ایک گھنٹے سے زائد کتاب نہیں پڑھ سکتے۔ چاہے ٹیبلیٹ ہو یا ویسے۔
چار سے آٹھ گھنٹے مسلسل پڑھنا واقعی قابل رشک و ستائش ہے۔
 
تو مختصراً آپ نےٓکیا نتیجہ نکالا، بینک میں رقم جمع کروانے سے ہونے والافائدہ منافع ہے یا رِبا (سود)؟
مصنف نے کافی عرق ریزی سے یہ ثابت کیا ہے کہ اسلامی بینکاری ایک ڈھکوسلا ہے، اور جس چیز کو علماؑ حرام قرار دیتے ہیں ( یعنی سود)، وہی چیز اسلامی بینکاری کی طرف سے پیش کئے جانے والی تمام متبال صورتوں میں اسی طرح موجود ہے صرف نام عربی میں رکھ دئیے گئے ہیں۔۔۔آخر میں مصنف اس بات کا مطالعہ، تحقیق و تجزیہ کر رہا ہے کہ ربا اور چیز ہے اور بینکوں کا انٹرسٹ یعنی سود ، ایک دوسری چیز ہے۔۔۔ابھی کتاب کے ڈھائی سو صفحات پڑھے ہیں اور 90 باقی ہیں۔۔۔اسلئیے پوری پڑھنے کے بعد بات کرسکوں گا۔۔۔۔:)
 
تلمیذ

لائبریرین
معلومات دینے کا شکریہ، جناب۔
کتاب مکمل کرنے کے بعد ذرا ایک خلاصہ ضرور تحریر کیجئے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل متفق۔
بھائی یہ اپنی اپنی توانائی اور سکت کی بات ہے۔ ہم تو بمشکل ایک گھنٹے سے زائد کتاب نہیں پڑھ سکتے۔ چاہے ٹیبلیٹ ہو یا ویسے۔
چار سے آٹھ گھنٹے مسلسل پڑھنا واقعی قابل رشک و ستائش ہے۔
کالج لائف میں میں ارتکاز توجہ کے مسائل سے دوچار رہا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ ایف ایس سی میں میں سارا دن نوٹس لے کر بیٹھتا تھا اور ایک صفحہ بھی مجھ سے نہیں پڑھا جاتا تھا۔ ایف ایس سی میں میں نے 5 سال لگائے تھے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ پھر میں نے اپنا مسئلہ خود ہی حل کیا اور اب جو کچھ چاہوں، الحمدللہ، آسانی سے کر سکتا ہوں۔ چار سے آٹھ گھنٹے ایک عام سی بات ہے۔ اگر سفر لمبا ہو تو بعض اوقات 36 گھنٹے میں سے 30 گھنٹے مطالعے میں ہی گذرتے ہیں :)
 
کنڈل ایمازن والوں کی پیشکش ہے۔ اس کے کئی سائز اور کئی خصوصیات ماڈل کے حساب سے کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔ عام طور پر کئی ماڈل صرف ریاست ہائے متحدہ کے لئے اور کئی ماڈل ایسے ہیں جو برطانیہ کے لئے ہی بیچے جاتے ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل شپنگ کے لئے یہ ماڈل بیچا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 139 ڈالر ہے۔ ایمازن والے کنڈل یا اس کی کتب وغیرہ پاکستان میں آفیشلی ڈلیور نہیں ہوتیں
مندرجہ بالا ماڈل ہی ریفر کروں گا کہ اس پر کتاب پڑھنا کافی اچھا تجربہ رہتا ہے اور بلٹ ان روشنی کی وجہ سے رات کو اندھیرے میں بھی پڑھنا آسان ہے اور بیٹری بھی تقریباً اتنا ہی چلتی ہے جتنا بغیر روشنی کے استعمال کی جائے
چند سوالات اس حوالے سے ذہن میںہیں :
1- کیا کنڈل میں پی ڈی ایف فائلز ڈال سکتے ہیں؟
2- اگر ہاں، تو زیادہ سے زیادہ کتنی سپیس دستیاب ہوتی ہے انکے لئے؟
 
کنڈل کی میموری عموماً دو یا چار جی بی ہوتی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم نکال کر دو جی بی میں سے تقریبا سوا جی بی جبکہ چار جی بی کی صورت میں تین اور ساڑھے تین جی بی کے درمیان ملے گی۔ اسی مناسبت سے پی ڈی ایف کا حجم چن سکتے ہیں۔ میں نے اپنی ترجمہ شدہ شکاریات کی کتب کو یونی کوڈ فائل سے پی ڈی ایف میں بدلا ہے تو ایک ایم بی سے ذرا بڑی فائل بنتی ہے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
کنڈل کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سکرین کے پیچھے روشنی نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے میں بغیر کسی وقفے کے 4 سے 8 گھنٹے تک بھی مسلسل مطالعہ کر لیتا ہوں اور نہ تو سر درد ہوتا ہے اور نہ ہی آنکھوں پر بوجھ۔ Backlit سکرین جیسا کہ بلیک بیری یا ٹیبلٹ ہوتے ہیں، ان پر زیادہ دیر تک پڑھنا مشکل ہوتا ہے
اوپر ایک بات پوچھنا بھول گیا تھا۔ کہ اگر اسکرین کے پیچھے روشنی نہیں ہوتی تو رات کے وقت کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اوپر ایک بات پوچھنا بھول گیا تھا۔ کہ اگر اسکرین کے پیچھے روشنی نہیں ہوتی تو رات کے وقت کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟
سکرین کے اوپر ایک تہہ میں شاید آپٹک فائبر لگی ہوتی ہے جو اوپر سے روشنی کو سکرین پر پھینکتی ہے۔ ایسے ہی جیسے آپ مطالعہ کرتے وقت روشنی کے ماخذ کو اپنے پیچھے رکھیں
 
کنڈل کا ایک اور فائدہ جو مجھے بہت پسند ہے، وہ یہ کہ اس کا وزن بہت کم ہوتا ہے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کالج لائف میں میں ارتکاز توجہ کے مسائل سے دوچار رہا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ ایف ایس سی میں میں سارا دن نوٹس لے کر بیٹھتا تھا اور ایک صفحہ بھی مجھ سے نہیں پڑھا جاتا تھا۔ ایف ایس سی میں میں نے 5 سال لگائے تھے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ پھر میں نے اپنا مسئلہ خود ہی حل کیا اور اب جو کچھ چاہوں، الحمدللہ، آسانی سے کر سکتا ہوں۔ چار سے آٹھ گھنٹے ایک عام سی بات ہے۔ اگر سفر لمبا ہو تو بعض اوقات 36 گھنٹے میں سے 30 گھنٹے مطالعے میں ہی گذرتے ہیں :)
ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ!
اللہ نظر بد سے بچائے۔ (آمین)
 
Top