پیا رنگ کالا
بابا محمد یحییٰ خان
سنگِ میل پبلی کیشنز ،لاہور
"پیر جی! زیر تے زبر دی غلطی تو ٹھیک ہو گئی ہے پر،"سوہنا پاک " لگائے بغیر میں کلمہ شریف نہیں پڑھ سکتا، میرے منہ سے خالی محمد رسول اللہ نکلتا ہی نہیں ہے۔۔۔۔آپ کے بچے سلامت رہیں،آپ اللہ کولوں مجھے سوہنا پاک لگا کر کلمہ پڑھنے کی اجازت لے دیں۔ بے شک آپ کہہ دیں کہ بابے چراغ دین دے مُونہوں، خالی محمد رسول اللہ پھَبدا ای نہیں۔۔۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس اسی سوہنے پاک محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے صدقے میں ہی اللہ پاک نے اپنے اِس سادے مُرادے انسان کو بخشش کا وہ رُتبہ فرما دیا جس کی خواہش ولی اور قظب کیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔"دیکھو جیکب! کچھ بھی کہہ لینا لیکن تم نے اگر پاکستانی کے الفاظ استعمال کئے تو میں تمہیں پوری سورۂ اسرائیل قراُت کر کے سُنا دوں گا۔۔۔۔۔۔"
اُس کے کھُلے ہوئے ہونٹ بھِنچ سے گئے، میں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا۔"تُم تو ہر پانچ منٹ بعد سیگرٹ پی کر اپنے دماغ کے خُلیوں اور پیٹ کی گھپاؤں کو نکوٹین کا زہر فراہم کر دیتے ہو اور میں صبح سے اپنے خالی پیٹ کو تمہاری چخ چخ اور بک بک کی بوریت کے سلفر ایسڈ سے جلا رہا ہوں۔۔۔۔۔ٹائم دیکھو۔تُم یہودی ہو،تمہارے لئے تو من و سلویٰ کہیں سے اُتر آئے گا اور میں الحمد اللہ مُسلمان ہوں، کوئی حیلہ وسیلہ کروں گا تو اللہ رزق دے گا۔۔"۔۔۔۔۔۔۔
( ایک سر پھرے،سیلانی ،سیروسیاحت کے دلدائی بابے کی سر گذشت۔ بہت سے بابوں سے ملاقاتوں کا احوال۔ بابوں سے راہنمائی کی تفصیلات۔)