سید فصیح احمد
لائبریرین
کمال کمال کمال ( شعر کی بابت ) ،،، دل خوش ہو گیا پڑھ کر آپی ،،، اللہ آپ کو سلامت رکھے آمین !! اور کیا یہ نسخہ اردو ترجمہ میں ہے ؟؟اور اب میں پڑھنے جا رہی ہوں بابائے پشتو ، صاحب سیف و قلم خوشحال خٹک کی مشہور کتاب "دستار نامہ" جو اس نے اپنی اولاد کی تربیت کے لئے لکھی تھی۔
کتاب آج سے پونے چار سو سال پہلے رتھنبور کے قلعے میں لکھی گئی جہاں خوشحال خٹک اورنگ زیب عالمگیر کے ہاتھوں قید تھے۔ در اصل یہ خوشحال کے ایک شعر کی تشریح ہے۔
چی دستار تڑی ہزار دی
د دستار سڑی پہ شمار دی
ترجمہ
جو دستار باندھتے ہیں ہزار ہیں ۔ مگر دستار کے قابل چند ہی ہیں۔
دستار کےقابل لوگوں میں کیا خصلتیں ہونی چاہئے یہی کتاب کا موضوع ہے۔ میری دلچسپی موضوع میں نہیں بلکہ زبان و بیاں میں ہے کیوں کہ یہ کتاب پشتو نثر کی اولین کتابوں میں سے ہے۔ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ تب سے اب تک پشتو تحریر میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں