آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
داؤد نذیر انبالوی کی "وہ کون تھا؟"اور
اقبال خاتون نیازی کی "عمرو عیار کی کہانیاں"پڑھ رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی "اللہ کی عادت"پڑھ رہی ہوں۔ایمی کہنے لگی اماں کیا اللہ کی عادت بھی ہوتی ہے؟ ہاں جی بیٹا اللہ کی عادت ہے رحم کرنا، اللہ کی عادت ہے معاف کرنا،اللہ کی عادت ہے ہماری کہی ان کہی دعائیں سُننا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے شمار عادتیں ہیں اللہ کی۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں آج کل، شفیق الرحمان کی کتاب "پچھتاوے" اور "کلیات ساحر" لدھیانوی دوبارہ پڑھ رہی ہوں۔
ایک ہفتے پہلے دو کتابیں پڑھیں، ایک تو "فارسی شعر او ادب کی مختصر ترین تاریخ" تھی دوسرے "گلبانگ خیام" خیام کے بہترین رباعیاں اور ان کا منظوم ترجمہ ہے ۔ ترجمہ بھی رباعی کی صورت میں ہے
شکر ہے۔۔۔میں تو کتابوں کے نام دیکھ دیکھ کے سخت مرعوب ہو رہی تھی کہ میں نے ابھی تک اِن میں سے ایک ہی"بہاؤ" پڑھی ہے۔۔۔۔۔تھوڑا سا احساسِ کمتری :)کم ہؤا کہ پچھتاوے اور کلیات ساحر میں نے بھی پڑھی ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
پچھلے ہفتے یہ کتابیں پڑھیں

شفیق الرحمان کی مد و جزر ۔افسانوں کا مجموعہ
ابن انشا کا سفر نامہ نگری نگری پھرا مسافر
شکر ہے جیہ آپ نے کوئی آسان سی کتابیں بھی پڑھی ہیں :) یہ میں نے بھی پڑھی ہیں۔۔۔۔میں تو سخت مرعوب ہو رہی ہوں آپ کے مطالعہ سے۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ج کل شفیق لرحمن کی مزید حماقتیں پڑھ رہی ہوں

میں عمیرہ احمد کا ناول امر بیل پڑھ رہی ہوں
میں نے نسیم حجازی کی کتاب سفیدہ جزیرہ آج ہی ختم کی ہے
یہ میں نے بھی پڑھی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے بھی پڑھی ہے فائر ایریا ۔ سب رنگ ڈائجسٹ میں قسط وار شایع ہوتی ہے۔
میں سب رنگ تو طویل عرصے سے پڑھ رہی ہوں اب تو کتنے عرصے سے دیکھا ہی نہیں ۔ شاید اب کبھی کبھی بھی نہیں آتا۔ لیکن یہ ناول نام سے ذہن میں نہیں آ رہا۔
 

ابن عادل

محفلین
انجیل برناباس مسلمانوں میں کافی مقبول ہے مگر یہ اسلام کے بھی صدیوں بعد لکھی کتاب ہے
گویا مسلمان اصل انجیل سے واقف نہیں ہیں ۔ بس اپنی پسند کی انجیل کو حرز جاں بنایا ہوا ہے ۔ آپ کا جملہ بڑا خوبصورت ہے اس کی ادائیگی کے بعد ایک خفیف سی مسکراہٹ کی بھی ضرورت ہے ۔
 
Top