آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمل ابراہیم

لائبریرین
مجھے جاسوسی ناول خاص کر ابن صفی "عمران سیریز "
بہت پسند ہے۔۔۔۔اس وقت "زمین کے بادل" پڑھ رہی ہوں جس میں عمران اور فریدی دونوں کردار ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200820-200847.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ ایک ضخیم کتاب ہے اور ابھی پڑھ رہا ہوں لیکن انتہائی معلوماتی ہے۔ چونکہ مصنف موصوف ایک سابقہ چیف آف آرمی اسٹاف (جنرل آصف نواز جنجوعہ مرحوم) کے بھائی ہیں اس لیے ان کو وہ سہولتیں بھی میسر تھیں جو پاکستان میں دیگر محققین کو حاصل نہیں ہوتیں مثال کے طور پر ان کو آرمی آرکائیوز تک رسائی حاصل ہو گئی تھی اس لیے انہوں نے 48-1947 کی کشمیر جنگ پر انتہائی تفصیل سے لکھا ہے جس میں آپریشنز کے آفیشل میموز اور نوٹس پر مبنی مواد بھی شامل ہے۔اس جنگ میں کامیابی حاصل نہ ہونے کا سارا ملبہ انہوں نے سیاستدانوں پر ڈال دیا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
کچھ ماہ قبل پڑھی تھی۔ برائن گرین کا انداز بیان تو دلچسپ ہے ہی تاہم اس کتاب کے کئی حصوں میں استدلال کافی کمزور اور غیر اطمینان بخش محسوس ہوا۔
آغاز اچھا تھا لیکن جیسے جیسے فزکس سے موضوع دور ہوا ہے کتاب کا مزا نہیں آ رہا۔ گرین کی گرفت اس موضوعات پر کافی کمزور ہے
 
Top