ارے باجو۔۔ یہ کیا پرانے تھریڈ نکال رہی ہیں۔ نئے سنبھالے نہیں جاتے۔۔۔ آپ پرانے نکال رہی ہیں۔
کیا کروں جب کرنے کو کچھ نا ہو اور بور ہورہی ہوتی ہوں ، تو پرانے تھریڈ سے کھیلتی ہوں ،
ارے باجو۔۔ یہ کیا پرانے تھریڈ نکال رہی ہیں۔ نئے سنبھالے نہیں جاتے۔۔۔ آپ پرانے نکال رہی ہیں۔
اپیا آپ پچھلے سال مئی میں اتنے رنگ بدلتی تھیں؟ (معذرت)
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ چلئے میں دیکھتا ہوں کہ کون سی تصویر ہے جس میں میں واضح دکھ رہا ہوں پھر پوسٹ کرتا ہوں۔
یہ لیجئے ایک عدد!
یہ ایک اور رہی نسبتاً دھندلی ہے!
اصلی قیصرانی کون ھیں مونچھوں والے یا بغیر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جانِ محفل: بوچھی اپیا اور ان کی رنگ بدلتی تصویر کے نام!
محفل میں اک اپیا با لی
نیلی پیلی کبھی ہیں کالی
سب ہیں ان کو باجو کہتے
ان کی تو ہے ادا نرالی
ڈھیروں رنگ ہیں جن کے دم سے
تصویروں کی ہیں متوالی
جب بھی کوئی درد ملا ہے
یاد کیا اور ڈھیروں دعا لی
جھوٹی گر تعریف کروں تو
سیدھی سادی بھولی بھالی
ذرا سا بھی ہو خوشی کا موقع
ڈش بنوائے جشن منا لی
ہم کو بھی تھوڑے گر سکھلا دیں
بھائی کھڑا ہے بنا سوالی
--
سعود ابن سعید
قیصرانی صاحب ھیں ھی اس قابل انکو ہر جگہ ہر وقت ھی یاد رکھنا چاہیے ۔ لیکن یہ جب بھولتے تو کمال کا بھولتے ھیں سوری قیصرانی جی سچائی جرم تو نھیں؟ شاید نھیں۔
السلامُ علیکم!
کوئی بلائے نہ بلائے، جانے نہ جانے ہم تو حاضر ہیں۔
یہ دیکھیئے
یہ ہیں ابو کاشان یعنی عمران
یہ دیداری پیشکش محدود مدّت کے لیئے ہے۔
جلدی جلدی مستفید ہو جائیں۔ شکریہ