آپ کی تصویر

تیشہ

محفلین
جی ہاں اس ہاتھ سے آنسو بھی پونچھے جاتے ہیں اور روٹیاں بھی پکائی جاتی ہیں معافیاں بھی مانگی جاتی ہیں، گاڑی کا دروازہ بھی کھولا جاتا ہے۔ اور کتے سے ڈر کر ساتھی کا کالر بھی پکڑا جاتا ہے۔ ہاہاہا، اگر سوچیں تو ہم تو اپنے ہاتھوں کے ہاتھ بندھے غلام ہیں بھائی۔




ہاں آپ نے جیسے بڑی روٹیاں پکا پکا کر رکھی تھیں ناں میرے سامنے ۔ :confused:
01hmm.gif

:grin:
 

خرم

محفلین
منصور بھائی، خرم جونیئر بھائی، شاکر بھائی، سعود بھائی سب کی تصویریں دیکھنے کے بعد ہم تو اپنی تصویر نہیں لگائیں گے کہ یہ سب اکٹھے ترازو کے ایک پلڑے میں کھڑے ہوجائیں تو بھی ہمارے والا ہی وزنی ہوگا۔ اب کوئی تین چار ماہ کسرت کرتے ہیں پھر انشاء اللہ لگائیں ہم اپنی تصویر:cool:
 

تیشہ

محفلین
منصور بھائی، خرم جونیئر بھائی، شاکر بھائی، سعود بھائی سب کی تصویریں دیکھنے کے بعد ہم تو اپنی تصویر نہیں لگائیں گے کہ یہ سب اکٹھے ترازو کے ایک پلڑے میں کھڑے ہوجائیں تو بھی ہمارے والا ہی وزنی ہوگا۔ اب کوئی تین چار ماہ کسرت کرتے ہیں پھر انشاء اللہ لگائیں ہم اپنی تصویر:cool:




تو آپ لگا دیں ، کسرت بعد میں کرلیں ، میں تو دیکھتی جاتی ۔ :confused:
 

تیشہ

محفلین
مطلب یہ کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا باتاں ہو رہی ہیں۔



آپ نے سمجھکر کرنا بھی کیا ہے :confused: ؟

اچھا سمجھائے جاتی ہوں آپ بھی کیا یاد کریں گے باجو نے کتنا اچھا سمجھا دیا ہے اتنا اسپیرڈر بھی نا سمجھا پاتے ۔

روٹی بنانے ، پکانے کی بات چل رہی ہے ناں تو مجھے اسپیرڈر نے چار ، پانچ روٹیاں بنا پکا کر کھلائی تھیں جو اب یاد آرہی ہیں انکو ،
ایک روٹی جلا بیٹھے تھے اسکی معافی مانگی تھی مجھ سے ، اور میں نے معاف کر دیا تھا کہ کیا یاد کریں گے کس سخی سے پالا پڑا تھا ،
کتوں سے ویسے ہی اسپیرڈر کو ڈر لگتا ہے ، ایک کتا انکے پیچھے پڑا تھا تو ڈر کر دوسروں کے پیچھے چھپنے لگے ،
یہ باتاں ہورہی تھیں ،

اور کچھ ۔؟
:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں یہ اب کی باتیں تو نہیں لگتیں۔ یہ تو اس وقت کی لگ رہی ہیں جب آپ نے اٹلی کا دورہ کیا تھا۔
 

تیشہ

محفلین
میں بھی کہوں یہ اب کی باتیں تو نہیں لگتیں۔ یہ تو اس وقت کی لگ رہی ہیں جب آپ نے اٹلی کا دورہ کیا تھا۔




ہاں ناں
zzzbbbbnnnn.gif
میرا دماغ خراب ہے کیا جلی سڑی روٹیاں کھاکر پھر نئے سرے سے جاکر کھا آتی کیا :confused:

یہ تب ہی کی بات ہے جب میں اٹلی گئی تھی ،،
zzzbbbbnnnn.gif
آپ بھی اسپیرڈر کے ہاتھ کی کبھی روٹی کھا کر دیکھیں سچی سے لگ پتا جائے گا ،
zzzbbbbnnnn.gif

میں تو وہی کھا کر آج تک ہضم نہیں کرپائی ، :cool:
 
ہاہاہا خیر ایسی بھی کیا بات ہے، آپ تو ایسے ہی مزاق کررہی ہیں، میں اور جلی ہوئی روٹیاں، اول تو میں صرف اپنے لئے بناتا ہوں دوسروں کو ہوٹل سے کھانی پڑتی ہیں۔ اور اگر شمشاد بھائی آپ آئیں تو کھلے دل آئیں اور ان محترمہ کی باتوں میں نہ آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ہاتھ صرف روٹی بنانے کو ہی تو نہیں‌ہوتے، ان سے اور کام بھی تو ہوتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ کیا ہو رہا ہے؟
اچھا تصویر کی باتیں ہو رہی ہیں۔
تو یہ بتائیے کہ یہ شمشاد بھائی کا عقاب اتنے غصے میں کیوں ہے۔ کس طبیعت کا مالک ہے۔
اب ہم کو کچھ فرصت ملتی ہے تو دو تصاویر پیش کرتے ہیں اسی دھاگے میں دیکھتے ہیں کہ ماورا صاحبہ کیا تبصرہ فرماتی ہیں۔ :grin:
ویسے ماورا ابھی بھی تصویر لگی ہوئی ہے آپ طبع آزمائی کر سکتی ہیں۔
ویسے افتخار بھائی کچھ کچھ چہرے ہم بھی پڑھ لیتے ہیں۔ :grin:
آپ کے بارے میں ہم نے کچھ اندازے لگائے تو ہیں لیکن ضبط تحریر میں لانا مشکل ہو رہا ہے کچھ سوچنا پڑے گا کہ کیا محسوس ہو رہا ہے آپ کے بارےمیں۔
 
عظیم ہیں آپ محسن بھائی تو لگاؤں ایک بڑے والی فوٹو ادھر، اور پھر آپ بتلائیں پڑھ پڑھ کر چہرہ
شمع کے آگے چہرہ رکھ کہ وہ یہ کہتے ہیں
دیکھئے ادھر جاتا ہے کہ ادھر آتا ہے پروانہ
 

محسن حجازی

محفلین
ایک تو انتظامیہ نے شکریے کا بٹن اکھاڑ دیا بے اختیارہاتھ اس طرف جاتا ہے لیکن وہاں اب قینچی بنی دکھائي دیتی ہے۔
ویسے شمشاد بھائی کے عقاب کے بارے میں ہرزہ سرائی کی کسی کو جرات نہیں ہو رہی
ہمیں بھی نہیں ہو رہی :grin: :grin:
میں جناب گھر پر انٹرنیٹ کے لیے کافی کوششیں کر چکا ہوں سارا مال گھر کے کمپیوٹر میں ہے یہاں دفتر میں تو خالی ہم ہوتے ہیں اور بس خالی خالی ہی ہوتے ہیں :grin:
 
my.php
[/URL][/IMG]
لیں جناب ہماری فوٹو اور اب کریں تجربہ چہرہ شناسی کا، یہ فوٹو فروری میں میلان میں شام کے ایک ثقافتی طائفہ کے ہمراہ ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
دیکھئے ہم یہاں تھوڑا سا رف عمل کریں گے جیسا کہ صفحے کے ایک طرف کیا جاتا ہے آپ کو حساب کی کلاس سے یاد ہوگا :grin:

یہ ہمارا رف عمل شروع ہوتا ہے (خدا کرے نتیجہ رف نہ نکلے )
اس مرحلے میں ہمارے ذہن میں جو الفاظ تیزی سے آ رہے ہیں وہ نوٹ پیڈ پر ٹائپ کرتے رہے تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے سو یہ رہے:

=================== رف عمل شروع ======================
ذہین
خوش مزاج
ذمہ دار
باذوق
سوشل
اور شاید حساس بھی
================= رف عمل ختم =========================

ابھی رف عمل میں اتنا ہی ہو سکا کہ بیچ میں آپ ایک تھے خواتین تین تین تھیں سو دھیان اس طرف ہی منعطف و منعکس ہوتا رہا کہ ہم کو ان کا بھی جائزہ لینا تھا :grin:
تاہم چہروں پر میک اپ کی دبیز تہہ کے باعث ہم کچھ اندازہ نہ لگا سکے کہ کونسی خاتون کہاں شروع ہوتی ہیں اور میڈورا لندن کہاں ختم :rolleyes:

جلد ہی ہم اپنی ایک تصویر بھی پیش کرتے ہیں برائے ملاحظہ و تبصرہ! ویسے اچھا دھاگہ ہے:cool:
 
محسن اسکا مطلب ہے کہ ایک اور تصویر نصب کرنی گی ادھر جس میں چہرہ بڑا دکھائی دے۔ ڈھونڈتا ہوں اور ب۔غیر خواتین کے ہو تاکہ آپ کی توجہ ایک طرف رہے۔ ویسے آپ کے اس رف عمل سے یہ واضع نہیں ہوسکا کہ آپ کی چہرہ شناسی کا رخ کی کی طرف تھا۔
 
آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں مگر مجھے تو اس میں سے کوئی بھی بات معقول نہیں لگی، ایسے لگ رہا گویا کسی کو رف عمل کے ذریعے مکھن لگایا گیا ہو:
 

شمشاد

لائبریرین
افتخار بھائی ان کے تبصرے پڑھتے ہوئے خیال رکھیئے گا کہ ان کا جھکاؤ دائیں طرف ہے جو کہ ان کی تصویر میں بھی نظر آتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اب ہم کو کچھ فرصت ملتی ہے تو دو تصاویر پیش کرتے ہیں اسی دھاگے میں دیکھتے ہیں کہ ماورا صاحبہ کیا تبصرہ فرماتی ہیں۔ :grin:
ویسے ماورا ابھی بھی تصویر لگی ہوئی ہے آپ طبع آزمائی کر سکتی ہیں۔
ذرا بڑی تصویر پوسٹ کریں، تاکہ ہم ذرا بڑی بڑی باتیں بتا سکیں۔

لیکن میرا علم فی الحال کچھ اور ہی بتا رہا ہے۔ آجکل آپ کو چاروں طرف سے شہد کی مکھیوں نے گھیرا ہوا ہے۔ بلکہ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ مکھیوں کو اپنے اردگرد جمع رکھنے کے لیے آپ آجکل کچھ زیادہ ہی مسکرا رہے ہیں۔
خیال رہے زیادہ مسکرانا آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید۔۔۔ آپ کی فل سائز تصاویر آنے کے بعد۔۔۔:grin:
 
Top