آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

بھلکڑ

لائبریرین
بچپن میں پڑنے والے جوتوں،تختی اورکیلیگرافی کے شوق کے باوجود بھی ،میری لکھائی کبھی ٹھیک نہ ہو سکی۔ :)
حال ہی میں " قلم " ہاتھ لگے تھے کچھ! :p
12806198_530622160450460_3329215982702845358_n.jpg

12794376_530622157117127_3981913214244579974_n.jpg

پرنٹر کے صفحوں کی بھی بہت شامت آئی رہی ،:D
12803227_530622120450464_1444347068567719669_n.jpg
 
ناظم صاحب لکھائی میں بہتری کے لیے آپکی شاگردی میں آنا چاہ رہے ہیں کیا آپ ہمیں قبول فرمائیں گے اپنی شاگردی میں ہماری خطاؤں سے صرف نظر کرتے ہوئے؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
ہمارے خط کو خوش خطی کہنا در تو درکنار سرے سے خط کہنا ہی دشوار گذار ہے لہذا ہم تو صرف دیکھیں گے باقی سب" کھیڈیں" گے ۔۔
 
فرخ

محفلین
اچھی تجویز ہے۔ سکول کے زمانےمیں اپنے اردو کے اُستاد سے خوشخطی سیکھنے کی کوشش کی تھی۔ مگر ہائے رے نالائقی سیکھ نہ سکھا۔۔ کوشش کروں کا کچھ لکھنے کی ۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا خوشخطی میں گھڑیال کااستعمال بھی ہوتا ہے؟
جی ہاں عارف ۔ گھڑیال (وقت)ایسی چیز ہے جو ہر چیز میں دخل درمعقولات کا استحقاق رکھتی ہے۔
دیکھیں یہ بتا رہی ہے کہ نمونہ کم از کم اس وقت کا ہے جب یہاں جمعرات جمعہ کی چھٹی ہوتی تھی ۔ اب جمعہ ہفتے کی ہوتی ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
بہت ہی عمدہ سلسلہ ہے۔ نبیل بھائی مبارک قبول فرمائیں۔
جہاں تک میرے خط کی بات ہے تو حروف بذاتِ خود زیادہ بُرے نہیں لکھتا، لیکن حروف میں مماثلت نہیں لا سکتا، یعنی جملے میں پہلا a کسی اور فونٹ میں لکھا نظر آئے گا، دوسرا a کسی اور فونٹ میں اور تیسراa شاید اٹالک میں لکھا جائے۔ کچھ اسی قسم کی صورتحال اردو میں بھی ہے۔زمانہء طالبعلمی میں شاید بُری لکھائی کی وجہ سے نمبر بھی کٹتے رہے ہوں گے۔
:)
 
پانچویں جماعت تک تختی لکھنے کے باوجود بھی۔
:)
 
ناظم صاحب لکھائی میں بہتری کے لیے آپکی شاگردی میں آنا چاہ رہے ہیں کیا آپ ہمیں قبول فرمائیں گے اپنی شاگردی میں ہماری خطاؤں سے صرف نظر کرتے ہوئے؟

اللہ آپ کی محبت کو قائم رکھے۔ محفل پر میں خود استاد کی تلاش میں ہوں۔۔ :)
 
Top