آپ کی رائے

کیا کبھی کسی پرندے پر خون کا دھبہ دیکھا ہو؟ یا اخروٹ کے درخت کے نیچے ایک یا زائد خون کے دھبے دیکھے ہوں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ مہم سر کرنے سے پہلے محفلین سے کہی سنی معاف کروا لیجیے گا کیا پتہ اس کے بعد محشر میں ملاقات ہو :unsure:
تو آپ ہمیں الوداع کہنے کے لئے تیار ہیں بھائی؟

ایسا نہ ہو کہ ہم ہی بھوتنی بن کر آ جائیں۔اور سب سے پہلے آپ ہی کا کھاتہ کھولنا ہم نے۔
 
خوش رنگی نہیں خوش رنگیاں ہیں کیفیت میں تو۔
یہ تو بخار کم بخت ہے جس نے آمد ورفت محدود کر رکھی ہے۔ پھر بارشیں بھی لگاتار ہو رہی ہیں اتنے دن سے

اللہ آپ کی صحت کو اچھا فرمائے۔ جلد صحت یاب ہوں۔ ہری چیز دور ہو۔

بخار اصل مرض نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ آپ کی صحت کو اچھا فرمائے۔ جلد صحت یاب ہوں۔ ہری چیز دور ہو۔

بخار اصل مرض نہیں۔
جی بالکل۔۔۔ انفلوئینزا کی وجہ سے بخار آ گیا۔

ہری چیز کی دوری کی دعا نہ فرمائیں۔۔۔ ہمارا سارا باغ ہرا بھرا ہو رہا اس وقت۔ کہیں ہماری محنت اکارت نہ جائے آپ کی اس دعا سے۔
 
ایک سائیڈ پہ تقریباً بارہ کلومیٹر۔ اور دوسری سائیڈ پہ پندرہ۔
لیکن ایسا کیوں پوچھا؟
کوئی چلہ بتانا ہے کیا؟

سب آپکو ڈرانے میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ میرے سوال بھی بس ویسے ہی ہیں جیسے کہ کوئی جعلی ہارر مووی۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب آپکو ڈرانے میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ میرے سوال بھی بس ویسے ہی ہیں جیسے کہ کوئی جعلی ہارر مووی۔ :)
اور ہم تو جیسے ڈر ہی رہے ہیں نا آپ لوگوں کی باتوں سے۔

ہم تو اس حقیقت سے ڈر رہے ہیں جسے ہم نے دیکھا۔ اور کم سے کم تین دن گم سم رہنے کے بعد یہاں شئیر کیا۔
عاطف بھائی یاد ہے نا جس دن آپ نے گلِ یاسمیں کے نہ ہونے کا کہا تھا ۔ اور ہم نے بتایا بھی تھا کہ اس وقت اندھیرا ہے تو صبح بنائیں گے تصاویر۔
لیکن سونے سے پہلے پردے برابر کرتے چمکتے چاند کو دیکھ کر باہر ٹیرس پہ نکلے ۔ تبھی تصاویر بناتے یہ سب ہوا۔
اس کے بعد سے تو دن میں بھی باہر نہیں نکلے اس طرف :)
 
Top