آپ کی رائے

عثمان

محفلین
لیکن یہ جانور نہیں ہے۔ نہ اس کی دم ہے اور نہ پر۔ بس آنکھیں اور منہ ہی تو دکھ رہا ہے۔
نہیں بتانا آپ نے ؟:shock:
ہائیں ابھی تو آپ نے کہا کہ کچھ علم نہیں کہ یہ کیا ہے۔ اور اب وثوق سے کہہ رہی ہیں کہ جانور نہیں۔ سارے امکانات اوپن رکھیئے۔ ابھی تو لٹل گرین مین کو بھی زیر بحث آنا ہے۔
 
دن کی بھی ہیں ۔۔۔ لیکن آپ کو شاید پتہ نہیں کہ یہ دن میں باہر نہیں نکلتیں یا دکھائی نہیں دیتیں۔
ہوتی ہونگی پر یہ ایسے کسی کو تنگ نہیں کرتی جب تک اِن کی جگہ کو نہ چھیڑا جائے ۔ میرے دوست کے ساتھ بھی ایک واقع پیش آیا تھا
 
اپنے گھر میں ہی تو جاتے ہیں باہر تھوڑی نا جاتے۔
باغیچہ گھر ہی کا تو حصہ ہے بھائی جس کی تصاویر پھول وغیرہ بھی شئیر کر رہے ہم۔
آپ تو باغیچہ کی بات کررہی ہیں میری گھر والی تو رات میں ایک کمرے سے کچن میں جانے میں بھی مجھے نیند سے اُٹھا کر پھر جاتی ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائیں ابھی تو آپ نے کہا کہ کچھ علم نہیں کہ یہ کیا ہے۔ اور اب وثوق سے کہہ رہی ہیں کہ جانور نہیں۔ سارے امکانات اوپن رکھیئے۔ ابھی تو لٹل گرین مین کو بھی زیر بحث آنا ہے۔
ہائے عثمان بھائی۔۔۔ ڈرانے والی باتیں تو نہیں کریں۔ اب تو ہماری محافظ پریاں بھی گھر جا چکی ہیں۔
وثوق سے اس لئے بولا کہ جانور نہیں کیونکہ بہت کم پتے ہیں درخت پر۔ اگر جانور ہوتا تو کم سے کم دن میں ہی کسی شاخ سے لپٹا نظر آ جاتا نا۔
 
آپ اِس کو اتنا سنجیدہ کیوں لے رہی ہیں صدقہ خیرات کرتی رہا کریں انشااللہ سب بہتر ہوجائے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہوتی ہونگی پر یہ ایسے کسی کو تنگ نہیں کرتی جب تک اِن کی جگہ کو نہ چھیڑا جائے ۔ میرے دوست کے ساتھ بھی ایک واقع پیش آیا تھا
کل سنائیے گا واقع قدیر بھائی۔۔ نہیں تو سو نہ پائیں گے ہم۔
ہم نے تو بالکل تنگ نہیں کیا اسے۔ اور نہ جگہ کو چھیڑا ہے۔ اس کی کچھ شاخیں ہمسائے کے گھر میں جاتی ہیں۔ پچھلے سال کسی وجہ سے ان کے سٹور روم میں آگ لگ گئی تھی جو کہ رہائشی حصے سے الگ تھا اور ہمارے اخروٹ کے درخت کی کچھ شاخیں اس آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کبھی کچھ نہیں ہوا۔
 
ظاہر سی بات ہے جس پر گزرتی ہے وہ ہی جانتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ اِس کو اتنا سنجیدہ کیوں لے رہی ہیں صدقہ خیرات کرتی رہا کریں انشااللہ سب بہتر ہوجائے گا۔
جی ان شاء اللہ
صدقہ خیرات تو الحمد للہ کرتے رہتے ہیں۔
سنجیدہ اس لئے نا۔۔۔ کہ بات ہی سنجیدگی کی ہے۔ دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے ہیں اور ہم نے سونا تو درکنار اس روم میں دن میں بھی جانا تقریباً چھوڑ دیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظاہر سی بات ہے جس پر گزرتی ہے وہ ہی جانتا ہے
وہی تو ہم بھی کہتے ہیں نا کہ جو ہمیں محسوس ہوتا ہے کسی کو اندازہ بھی نہیں۔ لیکن ہم نے تصویریں اور تمام تفصیلات بتا دی ہیں اب باقی کام آپ سنبھالئے بھائی۔
 
اللہ بہت بڑا ہے رات میں سوتے وقت حضرت محمدﷺ والا عمل کرلیا کریں چار قل اور آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اور اپنے اہلِ خانہ پر دم کرلیا کریں اِس سے جادو نظرِ بد حسد کے اثرات سے بچے رہے گے اللہ آپ کی حفاظت فرمائے آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ تو باغیچہ کی بات کررہی ہیں میری گھر والی تو رات میں ایک کمرے سے کچن میں جانے میں بھی مجھے نیند سے اُٹھا کر پھر جاتی ہیں
وہ آپ کے ساتھ جو رہتی ہیں۔
گہرائی میں جا کر سوچنے کی ضرورت نہیں۔ ہم بھلا اپنے بھائی کو خوفناک تھوڑی کہہ سکتے ہیں :rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ بہت بڑا ہے رات میں سوتے وقت حضرت محمدﷺ والا عمل کرلیا کریں چار قل اور آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اور اپنے اہلِ خانہ پر دم کرلیا کریں اِس سے جادو نظرِ بد حسد کے اثرات سے بچے رہے گے اللہ آپ کی حفاظت فرمائے آمین
جی بھائی ٹھیک۔
ثم آمین۔

بس ذہن میں تجسس ہے نا کہ معلوم ہو کہ ہے کیا چیز۔
 
عثمان

محفلین
ہائے عثمان بھائی۔۔۔ ڈرانے والی باتیں تو نہیں کریں۔ اب تو ہماری محافظ پریاں بھی گھر جا چکی ہیں۔
وثوق سے اس لئے بولا کہ جانور نہیں کیونکہ بہت کم پتے ہیں درخت پر۔ اگر جانور ہوتا تو کم سے کم دن میں ہی کسی شاخ سے لپٹا نظر آ جاتا نا۔
وہی نا کہ Nocturnal ہے۔ رات ہی کو فعال ہوتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
میں تو ابھی کچھ عرصہ پہلے رات کے پچھلے پہر ایک سریلی سی آواز بھی سنتا رہا ہوں۔ یوٹیوب پر محنت سے اندازہ ہوا کہ ایک قسم کا الو ہوگا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو ابھی کچھ عرصہ پہلے رات کے پچھلے پہر ایک سریلی سی آواز بھی سنتا رہا ہوں۔ یوٹیوب پر محنت سے اندازہ ہوا کہ ایک قسم کا الو ہوگا۔
آوازیں سنائی دینا اور بات ہے۔
آج کل باہر ٹیرس پہ اکثر بلیوں کے لڑنے کی آواز آتی ہے۔ اس سے نہیں ڈر لگتا۔ کیونکہ صبح جب پردے ہٹائیں تو محترمہ باہر چئیر پر براجمان ہوتی ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہترین آئیڈیا ہے۔ ویسے آپ کی محفل پر پوسٹنگ دیکھ کر یہ لگا کہ آپ پہلے ہی سے یہ کر رہی ہیں
وہ کیسے؟ لیٹ نائٹ آن لائن رہتے ہیں محفل پر ہم، اس لئے؟
لیکن یہ سچ ہے کہ تب سے ابھی تک صحیح ٹائم پر سو نہیں پاتے۔ اور صبح سویرے ہی جاگ جاتے ہیں مقررہ وقت پر۔
 
Top