آپ کی رائے

فہد مقصود

محفلین
قدیر بھائی ابھی درخت پتوں سے محروم ہے۔ آپ نے پھل کہاں دیکھ لئیے۔
یہ جو سبز بھتنی ہے نا۔۔۔ یہ ہمارے اور درخت کے بیچ میں تھی۔ اخروٹ کا درخت اس سبز بھتنی سے آگے کی سائیڈ پہ ہے۔ اور چاند درخت سے بھی آگے اووووووووپر آسمان پہ ہے۔
کیمرے کا لینز صاف تھا
آس پاس کوئی روشنی نہیں تھی جو منعکس ہو کر ایسا کچھ تصویر میں بنا پاتی۔

رات کے تقریباً بارہ بجے کی بات ہے۔

اتنی تفصیل کے بعد بھی نہ کھوج لگا پائیں تو کیا فائدہ آپ کی ذہانت کا۔

:shock: :surprise: :shocked:
 
فہد مقصود

محفلین
:shock: :surprise: :shocked::shock: :surprise: :shocked::shock: :surprise: :shocked::shock: :surprise: :shocked::shock: :surprise: :shocked:
اس سے کئی گنا زیادہ ہوتا ہے برا ہمارا حال فہد بھائی۔

آپ نے ہمارے تاثرات کا غلط مطلب اخذ کیا ہے۔ ہم حیران آپ پر روشنی کے بنیادی اصول اور قوانین (reflection, refraction, splitting وغیرہ) نہ سمجھنے پر ہیں۔ آپکے جن جملوں کو ہم نے نمایاں کیا ہے ان میں سائنسی لحاظ سے بنیادی خامیاں موجود ہیں۔ معذرت کے ساتھ، آپکو شرمندہ کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ بس ہم ایسی بے وزن باتوں کی طرف توجہ ضرور دلاتے ہیں تاکہ کوئی بیکار بات اپنے ذہن میں بٹھا کر خود کو نقصان نہ پہنچا بیٹھے۔ توہم پرستی میں گرفتار ہونا بہت آسان ہوتا ہے، نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ ۔
ابھی کل یا پرسوں ہی کی بات ہے ۔ کہ میرے ماؤس ٹریپ میں ایک چوہا گرفتار ہوا۔ حسب عادت اسے گھر سے ذرا دور ایک میدان میں چھوڑنے کے لیے گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گیا ۔ میدان کے ساتھ پارک کر کے گھوم کے پیسنجر والی سائیڈ پر گیا اور ٹریپ والا تھیلا نکالا ۔ ٹریپ کا لیچ کھولنے کےدونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ جب کھولا اور ہش ہش کیا تو کچھ بھی باہر نہ آیا ۔ پورا ٹریپ تھیلے سے باہر نکالا تو خالی تھا ۔ نہ چوہا نہ چوہا زاد !!! ۔
حیران زیادہ مگر پریشان کم ، اسی عالم میں گھر لوٹ آیا ۔
 
زیک

مسافر
بر سبیل تذکرہ ۔
ابھی کل یا پرسوں ہی کی بات ہے ۔ کہ میرے ماؤس ٹریپ میں ایک چوہا گرفتار ہوا۔ حسب عادت اسے گھر سے ذرا دور ایک میدان میں چھوڑنے کے لیے گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گیا ۔ میدان کے ساتھ پارک کر کے گھوم کے پیسنجر والی سائیڈ پر گیا اور ٹریپ والا تھیلا نکالا ۔ ٹریپ کا لیچ کھولنے کےدونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ جب کھولا اور ہش ہش کیا تو کچھ بھی باہر نہ آیا ۔ پورا ٹریپ تھیلے سے باہر نکالا تو خالی تھا نہ چوہا نہ چوہا زاد !!! ۔
حیران زیادہ مگر پریشان کم ، اسی عالم میں گھر لوٹ آیا ۔
وہ چوہا اس وقت بھی آپ کی گاڑی کھا رہا ہو گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے ہمارے تاثرات کا غلط مطلب اخذ کیا ہے۔ ہم حیران آپ پر روشنی کے بنیادی اصول اور قوانین (reflection, refraction, splitting وغیرہ) نہ سمجھنے پر ہیں۔ آپکے جن جملوں کو ہم نے نمایاں کیا ہے ان میں سائنسی لحاظ سے بنیادی خامیاں موجود ہیں۔ معذرت کے ساتھ، آپکو شرمندہ کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ بس ہم ایسی بے وزن باتوں کی طرف توجہ ضرور دلاتے ہیں تاکہ کوئی بیکار بات اپنے ذہن میں بٹھا کر خود کو نقصان نہ پہنچا بیٹھے۔ توہم پرستی میں گرفتار ہونا بہت آسان ہوتا ہے، نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
یہ مراسلہ صرف فہد بھائی کے لئے ہے۔ کوئی اور ہر گز ہر گز نہ پڑھے ورنہ پھر مت کہئیے گا کہ پہلےکیوں نہیں بتایا تھا۔
آسان لفظوں میں یہ نا کہ ہمیں کسی قسم کی توہم پرستی میں نہیں پڑنا۔ آپ حیران نہیں ہوں بھائی اور بدلے میں ہم شرمندہ نہیں ہوتے۔ پہلے بھی بتایا تھا کہ مذاق مذاق میں سبھی ہوا دے رہے اور بات بڑھتی جا رہی۔ گارڈن میں تو ہم اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے نہیں جا رہے۔ ڈرتے ہوتے تو کیا یہاں رہتے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہ چوہا اس وقت بھی آپ کی گاڑی کھا رہا ہو گا
ارے نہیں بھائی ۔یہ بھی سوچا مگر دل نہیں مانا ۔آج بھی گاڑی دیکھی پوری تھی ۔ ویسے وہ ٹریپ کسی بھی نسل کے چوہے کی لیے ناقابل شکست ہے ۔ میں پچھلے دس برس سے اسی میدان میں اسی ٹریپ سے تقریبا دو تین درجن چوہے چھوڑ چکا ہوں ،
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ ۔
ابھی کل یا پرسوں ہی کی بات ہے ۔ کہ میرے ماؤس ٹریپ میں ایک چوہا گرفتار ہوا۔ حسب عادت اسے گھر سے ذرا دور ایک میدان میں چھوڑنے کے لیے گاڑی میں ڈالا اور ساتھ لے گیا ۔ میدان کے ساتھ پارک کر کے گھوم کے پیسنجر والی سائیڈ پر گیا اور ٹریپ والا تھیلا نکالا ۔ ٹریپ کا لیچ کھولنے کےدونوں ہاتھوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ جب کھولا اور ہش ہش کیا تو کچھ بھی باہر نہ آیا ۔ پورا ٹریپ تھیلے سے باہر نکالا تو خالی تھا ۔ نہ چوہا نہ چوہا زاد !!! ۔
حیران زیادہ مگر پریشان کم ، اسی عالم میں گھر لوٹ آیا ۔
تو دوسرا والا ٹریپ لگایا کریں نا جس میں گردن کا جھٹکا ہو جاتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے نہیں بھائی ۔یہ بھی سوچا مگر دل نہیں مانا ۔آج بھی گاڑی دیکھی پوری تھی ۔ ویسے وہ ٹریپ کسی بھی نسل کے چوہے کی لیے ناقابل شکست ہے ۔ میں پچھلے دس برس سے اسی میدان میں اسی ٹریپ سے تقریبا دو تین درجن چوہے چھوڑ چکا ہوں ،
جب چھوڑنے ہی ہوتے ہیں تو پکڑتے ہی کیوں ہیں بھائی۔ اس سے اچھا کہ ایک بلی پال لیں۔ اس کی خوراک کا بندوبست ہو جائے گا۔ اور آپ کی مشکل آسان۔
 
Top