آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

نایاب

لائبریرین
اور اگر گرل فرینڈ اور بیسٹ فرینڈ ایک ہی ہو؟
ناممکن تو نہیں ۔ گرل فرینڈ " صنف نازک "کی صف میں موجود ہستی بھی بہترین دوست کے درجہ پر آ سکتی ہے ۔۔۔اور اپنی دوستی کو منوا سکتی ہے ۔
اس لیئے اس کا ذکر بھی بیسٹ فرینڈ کے طور کیا جا سکتا ہے ۔۔۔
ویسے بھی دوست تو دوست ہوتا ہے جنس کی تفریق سے بالاتر ۔۔۔

ایسا عین ممکن ہے۔ اگر بیوی بیسٹ فرینڈ ہوسکتی ہے تو گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ کیوں نہیں ہو سکتی؟
یہ عمل پسندیدہ ہے یا نہیں یہ ایک الگ موضوع ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
دو خالہ زاد اک ساتھ پلے بڑھے تعلیم حاصل کی ۔ پرائمری کے بعد الگ الگ پڑھائی چلتی رہی اور یونیورسٹی کے دور میں پھر اک ساتھ ہو گئے ۔ ان سے ربط رکھنے والے رشتہ دار ان کے اس تعلق اور دوستی کو اپنے اپنے قیاس مطابق کئی نام دیتے رہے ۔ حالات نے کچھ ایسی کروٹ لی کہ لڑکے نے اپنے خاندان کی نگاہ میں اک کمتر ترین خاندان کی لڑکی کو اپنی شریک حیات کے طور پر چن لیا ۔ خاندان والوں نے اس کی خالہ زاد سے بات کی کہ تم اسے بہت چاہتی ہو ۔ اسے سمجھاؤ اور اس سے شادی کر لو ۔ اس کی خالہ زاد نے کہا کہ بلا شک وہ میرا بہت بہترین دوست ہے مگر بحیثیت شوہر کے مجھے قبول نہیں ۔ میں اپنی جانب سے یہ کوشش ضرور کروں گی کہ وہ اس لڑکی سے شادی نہ کرے اور آپ لوگوں کی منتخب کردہ لڑکی سے شادی کر لے ۔
لڑکی نے لڑکے سے اس بارے گفتگو کی اور اسے سمجھانا چاہا ۔ لڑکے نہ کہا کہ تم میری منتخب کردہ لڑکی سے مل لو ۔ مجھے یقین ہے کہ میری دوست ہونے کے ناطے چونکہ تم میری شخصیت اور مزاج کو سمجھتی ہو اس لیئے تم اس لڑکی کو میرے لیئے بہت مناسب خیال کرو گی ۔
اس کی خالہ زاد نے کسی صورت اس لڑکی سے ربط بڑھایا ۔ اس کی شخصیت و عادتوں کو جانا ۔ اور لڑکے کے گھر والوں کو کہا کہ یہ لڑکی آپ کے بیٹے کے لیئے بہت مناسب ہے ۔ اور لڑکی اور لڑکے کے گھر والوں کو اپنی کوششوں سے اس رشتے پر راضی کر دیا ۔ اور خود بیاہ کر امریکہ چلی گئی ۔۔۔۔
وقت کا پہیہ گھومتا رہا اور آج سب کی جوان اولاد ہے ۔ اور ہم سب بوڑھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کبھی اتفاق سے کبھی اکٹھے ہو جائیں ہم ۔۔۔ تو اکثر موضوع یہی " دوستی " کا چلتا رہتا ہے ۔ بقول ان کے " ہم نے کبھی اک دوسرے میں جنس کی تفریق محسوس ہی نہ کی " اچھے دوستوں کی مانند اک دوسرے سے اپنے مسائل اپنی خوشیاں بیان کرتے رہے ۔
کبھی ہم بھابھی سے ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ بھابھی یہ دونوں تو " لیلی مجنوں " مشہور رہے ہیں ۔ آپ کو کبھی الجھن نہ ہوئی ؟ تو وہ کہتی ہیں کہ الجھن کیسی ۔۔؟ ان کی دوستی کی باعث ہی مجھے میرے سرتاج ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔ اور یہ بھی کہ باجی کی دوست بھی اور چھوٹی بہن کی دوست بھی بیسٹ فرینڈ ہی ہوتی ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وہ تو ساری جماعت ہی بیسٹ فرینڈ ہوتی ہے سوائے ایک دو کو چھوڑ کر۔
کسی دوست کی منگنی ہو گئ تو اُوئی اللہ اور ہائے اللہ، کسی دوست کی شادی ہو گئی تو بھی اُوئی اللہ اور ہائے اللہ
۔۔۔ ۔ اور یہ بھی کہ باجی کی دوست بھی اور چھوٹی بہن کی دوست بھی بیسٹ فرینڈ ہی ہوتی ہیں۔
مجھے کیا پتا چاچو :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top