آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

ساقی۔

محفلین
بالکل بالکل ،میرے منہ کی بات چھین لی آپ نے!

لئیق بھائی کو بھی "گینگ" میں شامل کرلیتے ہیں۔ وہ بھی اپنے پرانے یار ہیں۔
اور اب کی بار آپ نے میرے منہ کی بات چھین لی لیئق بھائی کو شامل کرنے کا کہہ کر ۔ بلکہ ہم لیئق بھائی کے گینگ میں شال ہو جاتے ہیں ۔
لیئق بھائی کیا نام ہے آپ کے گینگ کا ؟​
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اور اب کی بار آپ نے میرے منہ کی بات چھین لی لیئق بھائی کو شامل کرنے کا کہہ کر ۔ بلکہ ہم لیئق بھائی کے گینگ میں شال ہو جاتے ہیں ۔
لیئق بھائی کیا نام ہے آپ کے گینگ کا ؟​
شائد نام اب تک لئیق احمد بھائی نے نہ رکھا ہو تو ہم تجویز کر دیتے ہیں !!
" پپو یار تنگ نہ کر !! "
emoticon-animal-017.gif
 
اپنا تو کوئی دوست ہے ہی نہیں ۔۔۔۔۔یا پھر شائد میرا معیار بہت بلند ہے اسی وجہ سے کوئی اس معیار پر پورا نہیں اترا ۔۔۔
بہرحال میں تو یہ کہوں گا کہ بقول شاعر
جسے چاہو اُسے احساس خدائی دے دو
سلسلہ پیار کا رکھو تو عبادت جیسا
علم قیافہ کی رو سے جو اشخاص اپنی دونوں بھنوؤں کے درمیان بال رکھتے ہیں (یعنی شدت کا پیمانہ بالوں کے گھنے پن تک ہے) یہ جس سے بھی پیار کریں گے تو شدت کے ساتھ کریں گے۔
میں نے اپنے پیر ومرشد کو اتنا چاہا کہ اس کی ذات میں غرق و فنا ہوگیا یعنی میں میں نہ رہا وہ ہوگیا
بقول خسرو
من تو شُدم تو من شُدی، من تن شُدم تو جاں شُدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری
(میں تُو بن گیا ہوں اور تُو میں بن گیا ہے، میں تن ہوں اور تو جان ہے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ہوں اور تو اور ہے۔)
۔ متعدد بار لوگوں نے کہا کہ آپ پر اپنے مرشد کی ذات کا عکس نمایاں نظر آتا ہے یعنی دیکھنے والوں کو میری بجائے وہ نظرآتا تھا۔
پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اُسے رشید
پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہوگیا ہو شخص
جب اس کی وفات ہوگئی تو میں نے جب آئینہ دیکھا تو میری بھنوؤں کےبالوں کا گھنا پن ختم ہوچکا تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
علم قیافہ کی رو سے جو اشخاص اپنی دونوں بھنوؤں کے درمیان بال رکھتے ہیں (یعنی شدت کا پیمانہ بالوں کے گھنے پن تک ہے) یہ جس سے بھی پیار کریں گے تو شدت کے ساتھ کریں گے۔
محترم روحانی بابا جی
کیا بھنوؤں کے درمیان بالوں کے حامل صرف محبت کے جذبے میں شدت کا شکار ہوں گے یا پھر ان کے ہر جذبے میں انتہا کی شدت ہوگی ۔ ؟
 
بالکل بالکل ،میرے منہ کی بات چھین لی آپ نے!

لئیق بھائی کو بھی "گینگ" میں شامل کرلیتے ہیں۔ وہ بھی اپنے پرانے یار ہیں۔
اور اب کی بار آپ نے میرے منہ کی بات چھین لی لیئق بھائی کو شامل کرنے کا کہہ کر ۔ بلکہ ہم لیئق بھائی کے گینگ میں شال ہو جاتے ہیں ۔
لیئق بھائی کیا نام ہے آپ کے گینگ کا ؟​
شائد نام اب تک لئیق احمد بھائی نے نہ رکھا ہو تو ہم تجویز کر دیتے ہیں !!
" پپو یار تنگ نہ کر !! "
emoticon-animal-017.gif
آپ لوگ فیصلہ کرلیں گینگ کے نام کا بندہ شمولیت کے لئے حاضر ہے :)
 
محترم روحانی بابا جی
کیا بھنوؤں کے درمیان بالوں کے حامل صرف محبت کے جذبے میں شدت کا شکار ہوں گے یا پھر ان کے ہر جذبے میں انتہا کی شدت ہوگی ۔ ؟
میرے مشاہدے کے مطابق محبت ہی کی شدت ہوتی ہے باقی یہ خصوصیت میں نے معاشرے میں 25 فیصد لوگوں میں پائی ہے کہ جن کی بھنوؤیں ملی ہوئی ہوتی ہیں وہ ہر جذبے میں شدت پسند ہوتے ہیں(دراصل میرا ربط عوام الناس سے کم ہی ہے)
 
قیصرانی

یعنی انڈین فلم ایکٹرس کاجل بھی ایسی ہی ہے؟ :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
آپ

غالباً کراچی میں رہتے ہیں !
میں پاکستان آنے سے پہلے عرض کروں گا۔ فی الحال کسی دن سکائپ پر بات کرتے ہیں۔
جی درست پہچانا آپ نے۔ میں کراچی کا آوارہ ہوں۔

فارغ ہولیں کسی دن اسکائپ پر گپ شپ کرتے ہیں اور تشریف لانے سے پہلے تو آپ کو بتانا ہے ہی۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
اور اب کی بار آپ نے میرے منہ کی بات چھین لی لیئق بھائی کو شامل کرنے کا کہہ کر ۔ بلکہ ہم لیئق بھائی کے گینگ میں شال ہو جاتے ہیں ۔
لیئق بھائی کیا نام ہے آپ کے گینگ کا ؟​
یہ چھینا جھپٹی بہت بری بات ہے۔ اس سے توبہ کرلیجے!:p
 
Top