آپ کے شہر کے پکوان

ربیع م

محفلین
یہ ہے کیا چیز؟ کیا چرس سے میرینیٹ کر کے بنایا جاتا ہے؟
ویسے وہاں ریسٹورنٹ میں کچھ لوگ چرس سے بھی شغل فرماتے ہیں. مزید ابھی نیٹ سے سرچ کیا تو
سوال یہ کہ پاکستان میں مشہور چرسی تکہ فروش جس کی آمدن بھی بے شمار ہے، اپنے نام کی ساتھ چرسی کیوں لکھتا ہے؟

چرسی نے نہایت سادہ سا جواب دیا ’ہم خود چرس پیتا ہے اس لئے نام چرسی لکھتا ہے‘ کیا قدرت کو اس کی یہی حق گوئی پسند آئی ہے جو اسےاتنی ترقی دی ہے؟
ماخذ
 
ویسے وہاں ریسٹورنٹ میں کچھ لوگ چرس سے بھی شغل فرماتے ہیں. مزید ابھی نیٹ سے سرچ کیا تو
ماخذ
پشاور میں اب طرح طرح کے چرسی تکے کھل گئے ہیں۔ اگر یہ رہنمائی بھی کر دیں کہ کون سا چرسی تکہ والا اصلی ہے، تو بہتر رہے گا۔
 
ربیع م

محفلین
یعنی یہ محض نام ہے تکہ میں چرس نہیں ہوتی ۔
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ایک ہوٹل ہے نام اس کا یاد نہیں وہاں دور دور سے لوگ چائے پینے آتے ہیں لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ وہ چائے میں چرس ملاتا ہے.
اسی طرح چمن بازار میں تاج روڈ پر سبز چائے کے سٹالز لگے ہیں جہاں مٹی کے برتنوں میں دہکتے کوئلوں پر قہوہ بنایا جاتا ہے ویسا کمال قہوہ میں نے کہیں نہیں پیا اس کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ چرس کا کمال ہے.
لیکن میرے خیال میں یہ محض افواہیں ہیں.
 
بھائی چرس کی خبر افواہ ہے ہاں افیم کا استعمال اکثر کھانے پینے کی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔
 
کئی کھانوں کی چیزوں کے نام مشہور ہو جاتے ہیں جن کا بظاہر نام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، کویت میں کئی طرح کے قہوے پئے جاتے ہیں ان میں سے ایک قہوہ ، "قہوہ فرانسیہ" کے نام سے مشہور ہے ۔ اس قہوے کا فرانس سے کوئی تعلق نہیں غالبا اس قہوے کو ایجاد کرنے والے نے اس کا نام قہوہ فرانسیہ رکھا ہوگا ۔ ویسے ہوتا بہت لذیذ ہے اس کا ذائقہ ترکی قہوے سے ملتا ہے۔
 
آپ عربی والے شیخ تو نہیں؟
کیوں آپ نے میرا شجرہ مرتب کرنا ہے ؟:jokingly: میں نے یہاں کراچی میں لونگ چِڑے نام کی ایک ڈش دیکھی ہے کبھی کھانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اب آپ لاگ پتہ نہیں کون سے چڑیا کی بات کر رہے ہیں مجھے علم نہیں اسی لئے پوچھ رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بن کباب کی اگر بات کریں تو بنانے والے برگر سے زیادہ لذیذ بناتے ہیں اور قیمت کہیں زیادہ کم۔۔۔
کراچی میں اچھے اور مزے دار بن کباب کہاں ملتے ہیں، چند ایک کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔
برنس روڈ بابو کا برگر، پاکستان چوک کا برگر (نزد دکنی مسجد، باٹا کے برابر) اور ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے باپو برگر!!!
 
بن کباب اور برگر میں کیا فرق ہے؟
 
سید عمران

محفلین
تو فرق صرف نام اور کوالٹی کا ہی ہے باقی چیز ایک ہی ہے۔

بن کباب عموما دال کے کباب، چکن کباب، بیف کباب اور انڈے پر مشتمل ہوتے ہیں...
جبکہ برگر میں کچے قیمے کا کباب ہوتا ہے...
دیگر اجزاء مثلا سبزیوں کی سلاد میں بھی فرق ہوتا ہے!!!
 
Top