پلاؤ میں تو مرچ مسالے بھی نہیں ہوتے پھر بھاری بھرکم کیسے ہوگئی؟؟؟آج کل ہمارے یہاں بنوں بیف پلاؤ کافی مشہور ہورہا ہے۔کافی عرصہ قبل کراچی کمپنی کے ایریا میں شدید بھوک کا شکار ہوئے تو ٹرائی کیا تھا تب بارش بھی کافی تیز تھی اور بھوک بھی اور پلاؤ گرما گرم تو کھا ہی لیا۔ مگر اب یہاں اپنے علاقے میں جگہ جگہ دیکھ رہا ہوں تو کھانے کی ہمت نہیں ہورہی کہ اب کہاں پہلے سی صحت۔
ذکر اس لیے کردیا کہ بنوں جہاں سے یہ چلا ہے، وہاں تو لوگ سخت کام کاج کے عادی ہیں۔ان کے لیے تو شاید مسئلہ نہ ہو مگر میں حیران ہوں ہماری یہاں تو کھاؤ پیو اور سو جاؤ کی پالیسی ہے تو ایسے میں اس ڈش کو ہضم کر لینا کیسے ممکن ہے؟
ویسے میں تو اسے بھاری بھرکم سمجھ کر ڈر رہا ہوں مگر کوئی اور جو ریسپی سے واقف ہو بہتر بتا سکے۔
اب کوئی مہمان نواز ہوتا تو اس سے فرمائش بھی کرتے۔۔۔پلاؤ تو ہمارے ہاں ملتا ہے. ہائے ہائے کیا ذائقہ ہوتا ہے.
تصویر بھی مل گئی.
جی کابلی پلاؤ ہے. میری مہمان پر کیا شک ہے کبھی آؤ بھیاب کوئی مہمان نواز ہوتا تو اس سے فرمائش بھی کرتے۔۔۔
ویسے یہ کابلی پلاؤ ہے۔۔۔
ہمارے افغانی دوست اکثر کھلاتے ہیں!!!
ٹھیک ہے آتے ہیں کبھی!!!جی کابلی پلاؤ ہے. میری مہمان پر کیا شک ہے کبھی آؤ بھی
ضرورٹھیک ہے آتے ہیں کبھی!!!
آپ کراچی تشریف لے آئیں۔ یہ پلاؤ کھلانا ہمارے ذمہ رہا۔ ان شاء اللہپلاؤ تو ہمارے ہاں ملتا ہے. ہائے ہائے کیا ذائقہ ہوتا ہے.
تصویر بھی مل گئی.
کولیسٹرول وغیرہ کے حساب سے۔پلاؤ میں تو مرچ مسالے بھی نہیں ہوتے پھر بھاری بھرکم کیسے ہوگئی؟؟؟
چلیں پھر ہم بھی امید رکھ لیں کہ کابلی پلاؤ کے بعد کٹوہ کھانے عبداللہ بھائی کے پڑوس میں بھی حاضری لگے گی۔ٹھیک ہے آتے ہیں کبھی!!!
یعنی کولیسٹرول کے لیے تو نہایت مفید ثابت ہوگا!!!کولیسٹرول وغیرہ کے حساب سے۔
پڑوس میں جاننے والے بھی ہفتہ دس دن تک شروع کررہے ہیں تو ان سے ریسپی لوں گا۔ کابلی یا افغانی پلاؤ کی نسبت یہ اس لیے الگ ہے کہ شاید "نلیوں" میں بنتا ہے تو یقیناً "چربی" کا دخل زیادہ ہوگا۔ چاولوں سے دگنا گوشت شامل کرتے ہیں۔
یہ دونوں تو ہیں ہی مگر ۔۔۔
زیادہ امیدیں باندھنا بھی اچھا نہیں ہوتا، بھیا کی صحبت کا مارا کوئی محفلین ایسا مل گیا جو چائے کی پیالی پلاکر یہ کہتے ہوئے ٹرخادے کہ:لہٰذا پیوستہ رہ محفلین سے، امید طعام رکھ!!!