سید عمران
محفلین
آپ کا یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا مراسلہ پڑھ کر ہمارا انتظامیہ سے پرزور مطالبہ ہے کہ بطور مہمان ہمارے دورۂ شمال سے واپسی تک عدنان بھائی کو محفل سے معطل رکھیں۔۔۔زیادہ امیدیں باندھنا بھی اچھا نہیں ہوتا، بھیا کی صحبت کا مارا کوئی محفلین ایسا مل گیا جو چائے کی پیالی پلاکر یہ کہتے ہوئے ٹرخادے کہ:
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
بنتے ہیں تیرے چار سو فی الحال چار رکھ
تو کرایہ فری میں (میرا مطلب ہے چائے میں) گلے پڑجائے گا۔
تاکہ فراخ دل و فیاض محفلین پر بھیا کی کنجوسی کا ذرّہ برابر بھی اثر نہ پڑسکے!!!