آپ کے شہر کے پکوان

سید عمران

محفلین
یہاں پکوان بتانے ہیں یا "پکانا" ہے؟
اسی لیے کہتے ہیں خالی گھر شیطان کا کارخانہ ہے۔۔۔
جب یہاں کوئی پکوان نہیں بتارہا تو بھیا نے گھر خالی دیکھ کر موقع سے فائدہ اٹھالیا۔۔۔
اب ہم اتنی دیر سے انہیں یہاں سے بھگانے میں مصروف ہیں!!!
:cool::cool::cool:
 
کھانے تو بہت کھائے پر اتنے مزیدار چکن پکوڑے کھا کر مزہ ہی آگیا۔
74607583_2212242352409880_1963436619964874752_n.jpg
 
جی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے. جب سے ہوش سنبھالا ان کی دال فرمائشی پروگرام پر کھائی. اب تو ان کے بیٹوں/پوتوں نے اس کو بہت بڑے ریستوران کی شکل دے دی ہے. لیکن دال کا ذائقہ ویسا ہی بہترین ہے.
میرے ایک دوست کو اُس کے دوست نے باتوں باتوں میں بتایا کہ جس کا بِکتا ہے تو پانی بھی بِک جاتاہے اور جِس کا نہیں بِکتا تو تیل بھی نہیں بِکتا جس دوست نے یہ بات کہی تھی اُس کا دودھ کی دوکان کا کام ہے اُس کے پاس کافی سارے مزدور بھی ہیں اُس کی دوکان میں بہت رش ہوتا ہے جب اُس نے اپنی بہن کی شادی کی تو صرف کھانا ہی پانچ لاکھ روپے تک کا کیا تھا ۔بس کسی کو اللہ نے دینا ہوتا ہے تو وہ کچھ بھی کام کرے اُس میں ہی اللہ پاک برکت دے دیتا ہے اور لوگ اُس کی مثالیں دیتے ہیں ہمارے یہاں شاہ فیصل میں ایک بہاری کباب والے ہیں اُن کے برابر میں ایک نہاری والے ہیں اُن کی نہاری پہلے بہت چلتی تھی پھر پتا نہیں کیا ہوا کہ نہاری بکنی کم ہوگئی بہاری بوٹی والے کی دوکان اُس ک برابر میں تھی وہ بہت چلتی تھی تو اِن صاحب نے بھی اپنے کام کے ساتھ سیخ بوٹی کا کام بھی شروع کردیا لوگوں کو پکڑ پکڑ کر اپنی دوکان پر لے کر جاتا پر کوئی فائدہ نہیں ہوا آج بھی مکھیاں مار رہے ہیں بس اُن کی سیخ بوٹی بھی فیل ہوگئی نہ رہے نہاری کے نہ رہے سیخ بوٹی کہ۔
 
میرا کزن ہے وہ کراچی عائشہ بھوانی کالج میں پڑھتا ہے وہ ایک چپس والے کی بہت تعریف کرتا ہے بولتا ہے کہ ہمارے یہاں جب ہاف ڈے ہوتا ہے تو ایک چپس والا آتا ہے اتنی مزیدار چپس آج تک ہم نے کبھی نہیں کھائی وہ بولتا ہے بہت رش ہوتا ہے نمبر مشکل سے ہی آتا ہے میں نے نہیں کھائی میرے کزن نے کھائی ہے مجھے بھی ابھی تک یہ شرف حاصل نہیں ہوا:)
اگر کسی نے کھائی ہے تو اپنا تجربہ ضرور بتائیں کہ واقعی میں یہ بات صحیح ہے؟
 
جی بالکل۔ اسی طرح زاہد کی نہاری بھی کافی سنی ہے۔
حیدری کی دہلی مسلم کی بھی اچھی ہے۔

سٹوڈنٹ بریانی کی تو برانچز بھی ہیں۔ کچھ لوگوں کے بقول اب وہ بات نہیں رہی۔
بس ہوسکتا ہے جس بھائی کا فارمولا ہو وہ اپنے ساتھ ہی لے گئے ہوں :)
 
راولپنڈی ، اسلام آباد میں سیور فوڈز پلاؤ کباب۔ (گارڈن کالج روڈ، پنڈی فوڈ سٹریٹ، بلیو ایریا اسلام آباد، میلوڈی فوڈ پارک اسلام آباد۔)
مریڑ حسن پر سائیں جی کے تکے۔
چاندنی چوک پر ماموں برگر۔
صدر کا مومی سموسے والا۔
اسلام آباد ایف- سکس کا بنگالی سموسے والا
صدر میں کِس جگہ ہے یہ مومی سموسے والا کبھی گئے تو کھائیں گے انشااللہ۔
 
میں ویسے ہی اگر کوئی کھانے کی چیز بناتا ہوں اپنے اندازے سے بھی تو بہت مزیدار بن جاتی ہے ایک دو بار سوچابھی کہ اِس فیلڈ کی طرف آیا جائے پر پتا نہیں کیوں اِس طرف نہیں آیا۔۔
 
یہ کھانے کی چیزیں مشہور کیوں ہوتی ہیں حالانکہ سب لوگ ایک ہی طرح سے بنا رہے ہوتے پھر بھی کسی کے سموسے مشہور ہوجاتے ہیں تو کسی کی بریانی تو کسی کی نہاری۔۔۔:eek:
 

سید عمران

محفلین
سردیوں کی آمد آمد کے ساتھ سوپ پینے کا دور بھی چل پڑا۔۔۔
آج کل کراچی میں Hunger Game Café کا بالٹی سوپ (Bucket Soup) بہت مشہور ہورہا ہے۔۔۔
اس کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ یہ کیفے مناسب جاب نہ ملنے کے باعث ایم بی بی ایس ڈاکٹرز چلا رہے ہیں۔۔۔
نیپا چورنگی سے گلشن چورنگی کی طرف آئیں تو الٹے ہاتھ پر بینک اسلامی سے ذرا آگے یہ کیفے ہے۔۔۔
جو لوگ گلستان جوہر سے نیپا کا پل چڑھیں گے انہیں پل سے اترتے ہی الٹے ہاتھ پر کیفے نظر آجائے گا!!!
 

سید عمران

محفلین
پچھلے مہینہ چائنا بیچ جانا ہوا۔۔۔
وہاں سے واپسی پر رات ہوگئی تو کیماڑی سی فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھایا۔۔۔
راشد سی فوڈ والے کی ریڈ اسنپر کا بی بی کیو اور پاپلیٹ مچھلی فرائی۔۔۔
سچ میں مزہ آگیا!!!
 

سید عمران

محفلین
آپ لوگوں کے شہر والوں نے نت نئے پکوان بنانے بند کردئیے۔۔۔
یا آپ نے وہ کھانے بند کردئیے۔۔۔
یا پھر انہیں یہاں بتانے بند کردئیے۔۔۔
اگر ایسا نہیں ہے تو اس سناٹے دار خاموشی کا کیا راز ہے؟؟؟
 
Top