آپ کے شہر کے پکوان

فرحت کیانی

لائبریرین
پہلے اپنے جذبہء حب الوطنی کو مطمئن کرنے کے لئے کچھ لاہور کے رستورانوں کا ذکر
میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، برکت مارکیٹ، لاہور میں mei kong پر سوپ پینے ضرور جاتا ہوں باقی کھانے بھی اچھے ملتے ہیں مگر سوپ زبردست ہوتا ہے۔ پہلے دیال سنگھ کالج کے سامنے ایک ہریسے والے کی دکان سے ہریسہ ملتا تھا جو بہت اچھا تھا مگر اب وہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے ایک اور ہے مگر اس کے ہاتھ میں وہ لذت نہیں ہے۔
کویت میں "مطعم ابن وزیر" نام کی فوڈ چین ہے اس میں فروانیہ برانچ کی صمدی بہت لذیذ ہوتی ہے۔
برکت مارکیٹ کے می کانگ کے سوپ کی تو واقعی کیا بات ہے۔
لاہور میں چمن کی آئس کریم کا اگر ذکر ابھی تک نہیں ہوا تو کر دیتی ہوں۔ دیگر شہروں بھی ان کی شاخیں ہیں لیکن لاہور کی آئس کریم کا اپنا مخصوص ذائقہ ہے۔
اسی طرح سے اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں یمی 36۔
 
الف نظامی

لائبریرین
گوجرانوالہ داخل ہوتے ہی سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ یہ ایک بابا جی سے کئی بابا جی بن گئے ہیں۔ اصلی کونسے والے ہیں, پتہ نہیں چلتا۔ لیکن قلفی ہوتی بہت مزے کی ہے۔
اصلی قلفی والے صوفی سلیمان ہیں۔
 
لاہور میں چمن کی آئس کریم کا اگر ذکر ابھی تک نہیں ہوا تو کر دیتی ہوں۔ دیگر شہروں بھی ان کی شاخیں ہیں لیکن لاہور کی آئس کریم کا اپنا مخصوص ذائقہ ہے۔
ہن چمن آئس کریم وچ او گل نئی رئی ۔
الحمد للہ میرے ہاتھ کی بنی آئس کریم چمن والوں سے کم از کم تین گنا زیادہ مزیدار ہوتی ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
ہن چمن آئس کریم وچ او گل نئی رئی ۔
الحمد للہ میرے ہاتھ کی بنی آئس کریم چمن والوں سے کم از کم تین گنا زیادہ مزیدار ہوتی ہے ۔
آپ کراچی آئیں۔۔۔
آپ کے ہاتھ کی صمدی اور آئس کریم ہاتھوں ہاتھ بکے گی!!!
 
آپ کراچی آئیں۔۔۔
آپ کے ہاتھ کی صمدی اور آئس کریم ہاتھوں ہاتھ بکے گی!!!
آئس کریم کا سنجیدہ مشورہ تو مجھے لاہور سے بھی مل چکا ہے مگر صمدی کا پہلے مجھے خود تجربہ کرنا پڑے گا پھر کوئی دعوی کیا جاسکتا ہے :)
 
وی سی ایچ

محفلین
کچھ احباب سوچ رہے ہونگے کہ یہ صمدی کیا چیز ہے ۔ یہ ایسی ڈش ہے کہ اس میں شاورما کی طرح پاکستان میں مقبول ہونے کی بھر پور صلاحیت ہے۔
13126777_227237557650173_818588207_n.jpg

اس میں نیچے آم کا جوس ڈال کر پھر ونیلا آئیس کریم کا ایک ٹکڑا ڈال کر اس پر پسے ہوئے ڈرائی فروٹ جیسے پستہ وغیرہ کی ٹاپنگ کی جاتی ہے اور سب سے اوپر اسے مختلف پھلوں کے ٹکڑوں مثلا کیلا، سٹرابری وغیرہ سے سجایا جاتا ہے۔ اس کے گلاس کو ایک سٹرا اور ایک چمچ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ بنانا بہت آسان ہے اور کھانا تو بالکل ہی ۔ ۔ ۔
حمیرا عدنان شاید اس پر مزید کچھ روشنی ڈال سکیں۔
سمودی
 
لیجئے! ننکانہ صاحب میں ایک میٹھائی جو اپنے منہ بولتی ہے. 'من پسند' کے نام سے مشہور اس شہر کی یہ سوغات مشہور نرالہ سویٹس واقعہ واحد گول چکر سے یا مد مقابل رحیم سویٹس سے حاصل کی جا سکتی ہے یا آرڈر پر بھی تیار کرائی جا سکتی ہے. دور کے شہروں میں اس کی خاص بات یہی ہے.
 
ہادیہ

محفلین
ہم تو کبھی ہوٹل ریستوران وغیرہ میں گئے ہی نہیں ۔ اب میں کس کا بتاؤں؟؟:eek:
ایک باربہاولپور کے کیفے "المائدہ" میں گئی تھی وہ بھی یونیورسٹی میں پریکٹیکل تھا تو واپسی میں پوری کلاس کو سر وہاں لے کرگئے تھے۔ اور ملتان کے "کے ایف سی" میں گئے تھے۔ وہاں زنگر برگر کھایا تھا وہ ٹرپ کے ساتھ گئے تھے۔ مگر فیملی کے ساتھ اسپیشل کبھی کہیں نہیں گئے۔ خاص پکوان ہمارے ہاں دیسی ہی ہیں۔ جن کا ذکر ایک تھریڈ میں پہلے ہی ہوچکا ہے۔
 
کیفے المائدہ میں کیا کھایا تھا؟؟؟
 
ربیع م

محفلین
خوشاب کا ڈھوڈا ملتان کے سوہن حلوے کی طرح کافی مشہور ہے، خوشاب اڈے پر کافی ساری دوکانیں بنی ہیں اور سبھی کا دعوی ہے کہ اصلی اور سب سے پرانی ڈھوڈے کی دوکان.
ویسے مشہور امین ڈھوڈا یا حافظ ڈھوڈا ہے.
 
ڈھوڈا کیا ہوتا؟؟
 
ربیع م

محفلین
سرگودھا سے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں جھال چکیاں کی دال کافی مشہور ہے اس نام سے تو اب تقریباً پورے پنجاب میں ہی ہوٹلوں میں لکھا ہوتا ہے کہ جھال چکیاں کی مشہور دال دستیاب ہے.
 
Top